پڈعیدن ( ای پی آئی نیوز) ) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ( ڈی ایس ) ریلوے سکھر ڈویژن فرمان غنی نے کہاہےکہ یہ تاثر غلط ہے کہ سکھر ریلوے ڈویژن کا ٹریک ٹرینوں کے چلنے کے قابل نہیں۔ ریلوے ٹریک سے روزانہ اپ ڈاون ٹرینیں چل رہی ہیں کچھ ریلوے ٹریک جسے سرہاری۔ نوابشاہ اور شہدادپور ریلوے ٹریک پر کام چل رہاہے اور اس سال کے فنڈز میں سکھر ریلوے ڈویژن کے ٹریک کو مزید بہتر سے بہتر بنادینگے.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی انسپکشن کے دوران پڈعیدن ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈی ایس ریلوے نے کہاکہ پڈعیدن اور سکھر ڈویژن دیگر تمام ریلوے ٹریک کے پرانے لکڑی سلیپر اور پرانا ٹریک تبدیل کردینگے. پڈعیدن ریلوے اسٹیشن پر ٹرینوں کے اسٹاپ کیلئے ہیڈ کوارٹر سے بات کرونگا اور پڈعیدن اسٹیشن پر مسافر بنچیں لائٹ جلد لگائی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہاکہ سکھر ریلوے ڈویژن پر علیحدہ سے پی ایس ڈی پی سے پی سی ون اپروول ہواہے اور ٹریک پر کام چل رہاہے اور ہم اگلے سال تک یہ پروجیکٹ کمپلیٹ کردینگے اور ریلوے سکھر ڈویژن کا تمام تر ٹریک مثالی ہوگا ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان ریلوے کی جانب سے مسافر ٹرینوں اورمسافروں کو ایک سے ایک بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں