لاہور(ای پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کاروائی روکنے کے لئے عمران خان کی درخواست پر فل بینچ تشکیل دینے کی سفارش کردی.

جسٹس جواد حسن نے عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف دائرآئینی درخواست پر سماعت شروع کی توعمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر عدالت پیش روبرو پیش ہوئے.
اس دوران الیکشن کمیشن کے وکیل نے جواب جمع کرانے کے لیے مزید مہلت مانگ لی معاون وکیل الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ سئنیر وکیل اسلام آباد مصروف ہیں عدالت جواب جمع کرانے کی مہلت دے.

دوران سماعت وفاقی حکومت کے وکیل نے عمران خان کی درخواست قابل سماعت ہونے پر اعتراض عائد کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ عمران خان کی کی اسی نوعیت کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی زیر سماعت ہے . وفاقی حکومت کے وکیل کا کہنا تھا کہ ایک ہی درخواست گزرا ایک ہی طرح کی درخواستیں دو مختلف عدالتوں میں دائر نہیں کر سکتا .

اس دورا جسٹس جواد حسن نے عمران خان کی درخواست پر فل بینچ تشکیل دینے کی سفارش کردی.عدالت نے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کردی.
جسٹس جواد حسن کا کہنا تھا کہ درخواست میں متعد آئینی معاملات ہیں جن کی تشریح ہونا ہے اس لئے مقدمہ چیف جسٹس کو بھجوایا جاتا ہے.