کشمور(ای پی آئی) پورے ملک کی طرح کشمور گڈو بڈانی بخشاپور کرم پور غوث پور تنگوانی اور کندھ کوٹ میں یوم دفاع کے دن کی مناسبت سے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ضلع بھر میں انتظامیہ کی جانب سے ریلی کی شکل میں وطن کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر کشمور امير فضل اويسي کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آفس سے گھنٹہ گھر تک شاندار ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں وفاقی اور صوبائی محکموں کے افسران اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

ریلی میں موجود شرکاء نے اپنے ہاتھ میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلند کیے ۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ 6 ستمبر یوم دفاع قومی دن کے تحت جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے ۔اس خاص دن پر ‏1965 کی جنگ میں پاکستانی فوج کی بہادری اور قربانیوں کی یاد میں شہداء کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے جو کہ ایک تاریخ ہے جس میں بھارت کو عبرت ناک شکست ہوئی آج کے دن پاکستانی فوج کے جوانوں نے اپنی جان کے نذرانے دے کر ملک کی حفاظت کی ہم پوری قوم ان کو مل کر سلام پیش کرتے ہیں ۔