کشمور(ای پی آئی) ڈپٹی کمشنرضلع کشمور امیر فضل اویسی کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر آفس میں 12 ربیع اول انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس بلایا گیا

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ 12 ربیع الاول شایان شان طریقے سے منایا جائے گا پورے ضلع کی سرکاری اور نجی عمارتوں کو سجایا جائے گا۔

اجلاس میں شریک مختلف مکتبہ فکر کے علماء کرام نے مطالبہ کیا کہ 12 ربیع الاول بہترین انداز میں منانے کے لیے ضلع بھر سے کوڑے کچرے کو ہٹایا جائے جلوس کی گزرگاہوں پر صفائی کا بہترین انتظام کیا جائے منعقد ہونے والے میلاد کے وقت لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے جس پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ علمائے کرام کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت جاری کی کہ اپنے اپنے تحصیلوں کے اندر 12 ربیع الاول کے جلوس اور میلاد کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیں۔ علمائے کرام سے مخاطب ہوتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ 12 ربیع الاول کا دن عظیم الشان دن ہیں یہ دن امن اور یکجہتی کے ساتھ منایا جائے .

ڈپٹی کمشنر نے سیپکو کے عملے کو ہدایت کی کہ 12 ربیع الاول کے دن لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے تعلقہ ایڈمنسٹریٹر اور ٹی او کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جلوس کی گزرگاہوں پر صفائی کے انتظامات مکمل کیے جائیں شہر بھر سے کوڑے کچرے کو شہر سے ہٹایا جائے ۔اجلاس میں مختلف مکتبہ فکر کے علما ،پولیس،رینجرز اور صحت کے بالا افسران نے شرکت کی ۔