کشمور (ای پی آئی )کشمور کے نواحی علاقہ سے راولپنڈی کے رہائشی شخص کی پانی میں تیری لاش برآمد ،علاقہ مکینو ں کی اطلاع پر پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر تفتیش کا آغاز کر دیا۔

تفصیل کے مطابق کشمور کے نواحی علاقہ غوث پور کچہ کے تھانہ کچو کیٹی کی حدود ڈھنڈی سے پانی میں تیرتی لاش نظر آئی ۔جس پر علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاش کو پانی سے نکال کر پولیس کو اطلاع کر دی ۔

اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو کچو کیٹی تھانہ منتقل کر دیا ،پولیس ذرائع کے مطابق مقتول راجا کامران اسلم کے جیب سے شناختی کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس سے ملا ہے۔ جس پر درج ایڈریس سے معلوم ہوا کہ مقتول کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لاش کو کندھ کوٹ ہسپتال منتقل کیا جائے گا اور مقتول کے ورثہ سےرابطہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے