پڈعیدن( ای پی آئی ) پاکستان پیپلز پارٹی یوتھ کے ضلعی صدر غضنفر علی راجپر کیجانب سے پیپلز پارٹی کے نومنتخب ضلعی صدر سہیل اختر عباسی اور جنرل سیکریٹری مسرور راجپر کے اعزاز میں پڈعیدن میں عظیم الشان جلسہ منعقد کیا گیا۔
ضلعی صدر سہیل اختر عباسی اور مسرور راجپر کا پڈعیدن پہنچنے پر عظیم الشان استقبال کیا گیا اور پھول نچھاور کئے گئے۔
جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سہیل اختر عباسی اور جنرل سیکریٹری مسرور راجپر نے کہاکہ آج پڈعیدن میں کارکنوں کی ایک بڑی تعداد دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔
انہوں نے کہاکہ ورکرز پارٹی کا سرمایہ ہیں ورکر پارٹی کیلئے خون دیتاہے اور پی پی میں ورکر کی بہت اہمیت ہے انہوں نے کہاکہ ہم کام کرنے کیلئے آئے ہیں اور ضلع بھر میں اب کام ہونگے ہر عہدیدار کو اب گھروں سے نکلنا ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ ہوم منسٹر ضیاءالحسن لنجار نے نوشہروفیروز ضلع کو ایک مثالی ضلع بنایاہے اور انکی محنت کاوشوں جدوجہد کی بدولت آج پورا ضلع پیپلز پارٹی کا قلعہ ہے۔جو مخالفین عوام سے جھوٹے وعدے کرکے ووٹ لیکر کامیاب ہوتے رہے آج وہ ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتے ۔
انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی عوامی سمندر ہے اور بڑی تعداد میں پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ نوشہرو فیروز سمیت سندھ بھر میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔ جلسہ سے غضنفر علی راجپر۔ اصغر علی وسیر۔ خان اعوان۔ فاروق بھنبھرو۔ علی اکبر سموں ہمایواصغر وسیر۔ رزاق راجپر۔ امتیاز راجپر۔ اُمید علی راجپر۔ یعقوب راجپر۔ کونسلر چوہدری شبیر حسین آرائیں. کونسلر محمد شکیل آرائیں اور چئیرمین ذوالفقار راجپر نے بھی خطاب کیا