اسلام آباد (ای پی آئی ) احتساب عدالت لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف ،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگرمل ریفرنس کی سماعت ۔وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وکیل نے عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق درخواست دائر کردی ،عدالت نے نیب سے جواب طلب کر لیا ۔

۔وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر مل ریفرنس میں پیش رفت ہوئی ہے، نیب ترمیمی قانون کے تحت شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے ریلیف مانگ لیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نئے نیب قانون کے تحت ریفرنس پر سماعت کا اختیار احتساب عدالت کا نہیں ہے، عدالت ریفرنس واپس چیئرمین نیب کو ارسال کرے۔

بعد ازاں احتساب عدالت نے درخواست پر نیب سے 11 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا، عدالت نے شہباز شریف کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی، وزیراعظم شہباز شریف کے نمائندے انوار حسین نے پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔