لاہور (ای پی آئی )سیشن کورٹ لاہور میں آڈیو لیک کیس کی سما عت ،عدالت نے احسن شاہ کی اہلیہ اریشہ مسعود کی ضمانت میں 21 اکتوبر تک توسیع کردی۔
تفصیل کے مطابق لاہور کی عدالت میں آڈیو لیک کیس کی سماعت ہوئی ۔
دوران سماعت درخواست گزار ملزمہ اریشہ کی وکیل نے موقف اپنایا کہ پولیس نے شامل تفتیش نہیں کیا کہتے ہیں ایف آئی اے جاکر شامل تفتیش ہوں جس پر عدالت میں موجود پراسیکیوٹر نے بتایا کہ کیس ایف آئی اے کا بنتا ہے ایف آئی اے تفتیش کرے گی ،
بعد ازاں عدالت نے تفتیش مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے،ضمانت میں 21 اکتوبر تک توسیع کر دی ،واضح رہے کہ تھانہ اچھرہ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے ۔