اسلام آباد (ای پی آئی ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےاگست2024 تک وفاقی حکومت کےقرضوں کا ڈیٹا جاری کردیا ۔وفاقی حکومت کےقرضوں کےسارے ریکارڈ ٹوٹ گئے مرکزی حکومت کےقرضے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح70 ہزار 362 ارب روپے پر پہنچ گئے ،

رواں مالی سال کےپہلے 2 ماہ میں وفاقی حکومت کاقرض1448ارب روپے بڑھا،دستاویز اگست کےایک مہینےمیں مرکزی حکومت کےقرضے میں739 ارب روپےکااضافہ ریکارڈ،

دستاویزکے مطابق ستمبر2023سےاگست2024کےایک سال میں وفاقی حکومت کاقرضہ6 ہزار 392ارب روپےبڑھا،اگست2024 تک وفاقی حکومت کے قرضوں کا حجم 70ہزار362 ارب روپے رہا، اگست 2024تک مرکزی حکومت کامقامی قرضہ48 ہزار339 ارب روپےتھا،

وفاقی حکومت کابیرونی قرضہ اگست 2024 تک22 ہزار23 ارب روپے تھا