سری نگر (ای پی آئی )مودی سرکار کی جماعت بی جے پی کو مقبوضہ جموں وکشمیر کے انتخابات میں سرکاری مشینری کے استعمال کے باوجود عبرتناک شکست،اپوزیشن جماعت کانگریس نے واضح اکثرہت حاصل کر لی ۔
تفصیل کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے انتخابات میں بی جے پی کا صفایا ہو گیا ہے کشمیریوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا غرور خاک میں ملا دیا جبکہ اپوزیشن جماعت کانگریس کا انتخابی اتحاد اکثریت حاصل کرکے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گیا ہے ۔
اس انتخابی اتحاد میں 42 نشستیں فاروق عبداللہ کی جماعت نیشنل کانفرنس کو ملیں۔ جبکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی 90 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو صرف 29 نشستیں ہی حاصل ہوسکی ہیں.
مودی سرکار نے کالے قانون کے تحت مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا جس کو کشمیری عوام نے مسترد کردیابی جے پی کے حق میں نتائج بدلنے کے لیے پوری ریاستی مشینری کو تعینات کیا گیا اور محکمہ پولیس میں تقرر و تبادلے کیے گئے تھے لیکن کشمیریوں نے خصوصی حیثیت کی منسوخی کو مسترد کر دیا اور بی جے پی کو عبرتناک شکست ہوئ کشمیری ووٹرز کی اکثریت نے الیکشن کو ڈھونگ قرار دیتے ہوئے ان انتخابات کا بائیکاٹ کیا