اسلام آباد (ای پی آئی )آیندہ ہفتےشنگھائی تعاون تنظیم سربراہان مملکت اجلاس میں شرکت کے لئے دو بڑی جوہری اور ویٹو طاقتوں کے وزرائے اعظم پاکستان کا دورہ کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق چین اور روس کے وزرائے اعظم اپنے وفود کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کریں گے ،تفصیلات کے مطابق روسی فیڈریشن کے وزیر اعظم میخائل ولادیمیرووچ مشہوسٹن کی 14 اکتوبر کو اسلام آباد آمد متوقع ہے ،وزیر اعظم شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان مملکت اجلاس میں شرکت کریں گے،

ذرائع کے مطابق روسی وزیر اعظم میخائل ولادیمیرووچ مشہوسٹن کے ہمراہ ایک وفد بھی پاکستان پہنچے گا جن میں روسی صحافیوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہوگی ۔ ذرائع کے مطابق روسی وزیر اعظم کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی ہو گی جبکہ دیگر اعلی پاکستانی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔روسی وزیر اعظم اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا ۔

اسی طرح چین کے وزیراعظم لی کیانگ بھی 14 اکتوبر کو ہی پاکستان پہنچیں گےچینی وزیر اعظم بھی ایک اعلی سطح وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچیں گےچینی وزیراعظم کا تین روزہ دورہ پاکستان دو حصوں پر مشتمل ہوگا، دورے کے پہلے دو طرفہ حصے میَں چینی وزیر اعظم کی وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر اعلیٰ پاکستانی سیاسی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی چینی وزیر اعظم کی پاکستان کی اعلی عسکری قیادت سے بھی ملاقات متوقع ہے ملاقاتوں میں پاک چین تعلقات سی پیک نئے منصوبوں چینی باشندوں اور منصوبوں کی سیکیورٹی سمیت دیگر امور زیرغور آئیں گے،

دورے کا دوسرا حصہ 15 اکتوبر سے کثیر الجہتی دورے ہر مشتمل ہوگا، دورے کے دوسرے حصے میں چینی وزیراعظم 15 اور 16 اکتوبر کو ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وہ ایس سی او کے سربراہان مملکت اجلاس میں چین کی نمائندگی کریں گے، یہ11 سال بعد کسی بھی چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان ہوگا۔ چینی وزیراعظم کے اس دورے پر دونوں ممالک کے دوران متعدد معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں