اسلام آباد (ای پی آئی )حکومت کا وزارت صحت کے مزید 9 ادارے تحلیل کرنے کا فیصلہ،
ذرائع کے مطابق نیشنل ہومیو پیتھی کونسل ،قومی طب کونسل تحلیل کی جائے گی ، قومی کونسل برائے روایتی اور متبادل ادویات کے قیام کا فیصلہ، این ایچ سی، این ٹی سی قومی کونسل روایتی، متبادل ادویات میں ضم ہونگی،الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل تحلیل کی جائے گی ، وزارت صحت الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل کو پی این ایم سی میں ضم کیا جائے گا،
نیشنل انسٹیٹیوٹ فار پاپولیشن ویلفیئر کو تحلیل کرنے کا فیصلہ، ریجنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ فار پاپولیشن سٹڈیز کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،
ذرائع کے مطابقنیشنل انسٹیٹیوٹ آف پاپولیشن سٹڈیز کو تحلیل کرنے کا فیصلہ، نیشنل ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف فرٹیلیٹی کنٹرول تحلیل کرنے کا فیصلہ، آر ٹی آئی،این آئی پی ایس،این آر آئی ایف سی کو ضم کیا جائے گا،
بہبود آبادی پر تحقیق سے متعلق ایک مرکزی ادارہ قائم کیا جائے گا ،ڈی جی پاپولیشن سربراہ این آر آئی ایف سی ہونگے، وزارت صحت وزارت صحت کے انسداد ملیریا ڈائریکٹوریٹ کو تحلیل کیا جائے گا،
اس کے علاوہ انسداد ملیریا ڈائریکٹوریٹ کو اسلام آباد انتظامیہ کے ماتحت کیا جائے گا،نیشنل ایمرجنسی ہیلتھ سروسز کو تحلیل کرنے کا فیصلہ، وزارت صحت نیشنل ایمرجنسی ہیلتھ سروسز کو قومی ادارہ صحت میں ضم کیا جائے گا، 9 اداروں کے تحلیل و انضمام سے عملے میں 80 فیصد کمی آئے گی،