اسلام آباد (ای پی آئی ) ایف بی آر ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام ، پہلی سہ ماہی میں نوے ارب روپے شارٹ فال کا سامنا،، ٹیکس ریونیو میں کمی پر ایک سو تیس ارب روپے کے ہنگامی اقدامات زیر غور،حکومت نے آئی ایم ایف کو تجاویز سے آگاہ کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر ٹٰکس اہداف حاصل نہ کرسکی منی بجٹ کے خطرات منڈلانے لگےپہلی سہہ ماہی میں 90 ارب روپے شارٹ فال کا سامنابریدنگ سپیس ایف بی آر نے ٹیکس ریونیو میں کمی پر 130 ارب کے ہنگامی اقدامات پر غور شروع کردیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کو تجاویز سے آگاہ کر دیا،مشروبات یا شوگر ڈرنکس پر 5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز غور ہے،،مشروبات پر ٹیکس سے حکومت کو ماہانہ دو اعشاریہ تین ارب روپے اضافی ریونیو حاصل ہوگا،،
مشینری کی درآمد پر ایک فیصد ایڈوانس ٹیکس سے ماہانہ دو ارب روپے حاصل ہوں گے،صنعتی خام مال کی درآمد پر ایک فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس سے ماہانہ ساڑھے تین ارب حاصل ہو گا، ذرائع کے مطابق کمرشل امپورٹرز پر ایک فیصد ٹیکس سے ماہانہ ایک ارب حاصل ہونے کا امکان ہے