شکارپور(ای پی آئی ) سندھ کے ضلع شکار پور پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،اغواء کی گئی فیملی 15 دن بعد بازیاب کرانے کا دعویٰ ۔
تفصیل کے مطابق ایس ایس پی شکارپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ2 دن سے مغویوں کے بازیابی کیلئے آپریشن جاری ہے آج ڈاکوؤں کے چنگل سے مغویوں کو بازیاب کرا لیا ہے ۔
واضح رہے کہ 15 دن پہلے سکھر کے رہائشی سیال فیملی کو ڈاکووں نے اغواہ کیاتھا،