اسلام آباد (ای پی آئی )عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے گزشتہ پروگرام کے بعد پاکستان میں ہونے والی مثبت تبدیلیوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی ہے ۔آئی ایم ایف کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 9 ماہ کا قرض پروگرام شروع ہوا تو پاکستان سخت مشکل میں تھا، پاکستان کو بھاری بیرونی فائنانسنگ درکار تھی، ذخائر ختم ہو رہے تھے،

رپورٹ کے مطابق 9 ماہ کے سٹینڈ بائے ایگریمنٹ کے تحت پاکستان نے پالیسیز کا نفاذ کیا، پالیسیز کے نفاذ سے 20 سالوں میں پہلی بار پرائمری سرپلس 0.9 فیصد ہوگیا،9 ماہ کے ایس بی اے کے بعد مہنگائی میں کمی کا رجحان برقرار رہا،سخت مالیاتی اور مانیٹری پالیسی سے مہنگائی 9.6 فیصد تک گر گئی، گزشتہ 9 ماہ کے پروگرام کے بعد سرکاری اور نجی انفلوز کی بحالی ہوئی،

آئی ایم ایف کے مطابق ان تمام مثبت تبدیلیوں نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد کی، پالیسیز کے نفاذ سے پاکستان کی شرح نمو 2.4 فیصد تک پہنچ گئی، رپورٹ گزشتہ ایس بی اے کے باعث کرنٹ اکاونٹ خسارے میں بڑی گراوٹ ہوئی،مالی سال 2024 میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 665 ملین امریکی ڈالر رہ گیا، مالی سال 2023 میں پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ 3.3 ارب ڈالر تھا، جون 2024 کے آخر تک مجموعی ذخائر بڑھ کر 9.4 بلین ڈالر ہو گئے،