راولپنڈی (ای پی آئی )پاکستان آرمی کی ٹیم نے ایکسر سائز کیمبرین پٹرول میں گولڈ میڈل جیت لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشقیں 4 سے 13 اکتوبر تک برطانیہ، ویلز میں جاری رہیں، رواں برس ایکسرسائز کیمبرین پٹرول کے 65 برس بھی مکمل ہو گئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مشقوں میں 42 ممالک کی 128 ٹیموں نے حصہ لیا، پاکستانی ٹیم نے48 گھنٹے میں 60 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دنیا بھرسے آنے والے دستوں کو کٹھن اور دشوار گزار ماحول میں جنگی حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنا پڑا ،
پاک فوج کی ٹیم نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا اور گولڈ میڈل جیتا، پاکستانی ٹیم کا گولڈ میڈل پوری قوم اور پاک فوج کیلئے قابل فخر لمحہ ہے۔