اسلام آباد (ای پی آئی )وفاقی حکومت کاتیارکردہ5سالہ 29-2024 نجکاری پلان سامنےآگیا،3مراحل میں24 اداروں کی نجکاری کی جائے گی،

تفصیل کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے اداروں کی نجکاری کا پلان سامنے آگیا ہے اس حوالے سے سامنے آنے والی دستاویز کے مطابق 3مراحل میں24 اداروں کی نجکاری کی جائے گی اور پہلےمرحلےمیں ایک سال میں10اداروں کی نجکاری کاپلان تیارکیاگیا ہے،جبکہ دوسرے مرحلے میں ایک سے3سال میں 13اداروں کی نجکاری کی جائے گی،اسی طرح  تیسرے مرحلے میں3 سے5سال میں ایک ادارے کی نجکاری کرنےکاپلان بھی سامنے آیا ہے ،

سامنے آنے والے دستاویزات کے مطابق پہلےمرحلے میں پی آئی اے اورروزویلٹ ہوٹل نیویارک کی نجکاری کی جائےگی اور پلان کےتحت زرعی ترقیاتی بینک اور فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری پہلے مرحلےمیں ہوگی، جبکہ ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کا نجکاری عمل پہلےمرحلےمیں مکمل کیا جائےگا،

پہلےمرحلے میں پاکستان انجنئیرنگ کمپنی اورسندھ انجنئیرنگ لمیٹڈ کی نجکاری ہوگی، اسلام آباد، فیصل آباد اورگوجرانوالہ بجلی کمپنیوں کی نجکاری بھی پہلےمرحلےمیں ہوگی، یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن کانجکاری عمل دوسرے مرحلےمیں مکمل کیا جائےگا، دوسرے مرحلےمیں بجلی تقسیم کار کمپنیوں لیسکو،میپکو،حیسکواور سیپکوکی نجکاری ہوگی، پشاور اورہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنیوں کی نجکاری دوسرے مرحلےمیں ہوگی، دوسرے مرحلےمیں جام شوروپاورکمپنی اورسنٹرل پاور جنریشن کمپنی کی نجکاری ہوگی،

ناردرن پاورجنریشن اورلاکھڑاپاور جنریشن کمپنی کی نجکاری دوسرے مرحلےمیں ہوگی، اسٹیٹ لائف انشورنس اورپاکستان ری انشورنس کمپنی کی نجکاری بھی دوسرے مرحلےمیں ہوگی، تیسرے مرحلےمیں پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کی نجکاری کاعمل مکمل کیاجائےگا، وفاقی کابینہ کی منظوری کےبعد وزارت نجکاری کی جانب سے فہرست تیارکی گئی