اسلام آباد (ای پی آئی )عالمی بینک کاپاکستان کےپاور سیکٹرکےسرکلرڈیٹ میں اضافےپر تحفظات کا اظہار ،بجلی کی قیمتوں میں تاریخی اضافےکے باوجودپاورسیکٹر کےسرکلرڈیٹ میں اضافہ گذشتہ 6 سال کےدوران پاورسیکٹر کےسرکلر ڈیٹ میں1241ارب روپےکا اضافہ ہوا،۔
عالمی بینک کی جاری رپورٹ کے مطابق مالی سال2019 سے2021 تک پاور سیکٹرکےسرکلرڈیٹ میں تیزی سےاضافہ ہوا۔مالی سال2022 سے2024تک پاورسیکٹر کےسرکلر ڈیٹ میں اضافےکی رفتار کم ہوئی ، جبکہ مالی سال2019 سے2021 تک پاور سیکٹرکےسرکلرڈیٹ میں1128ارب روپے اضافہ ہوا،
رپورٹ کے مطابق مالی سال 2022 سے2024 تک پاور سیکٹرکےسرکلر ڈیٹ میں113ارب روپے اضافہ ہوا،مالی سال 2024 تک پاکستان کےپاور سیکٹر کےسرکلرڈیٹ کاحجم2393ارب روپے رہا،
عالمی بینک کا مزید کہنا ہے کہ مالی سال2018 میں پاکستان کےپاور سیکٹر کاسرکلرڈیٹ1152ارب روپے تھا، مالی سال 2019 میں پاورسیکٹر کا سرکلر ڈیٹ 1612 ارب روپے ہوگیا،
اسی طرح پاورسیکٹرکاسرکلر ڈیٹ مالی سال2020 میں بڑھ کر2150ارب روپے پر پہنچ گیا تھا جبکہ مالی سال2021 میں پاورسیکٹرکا سرکلرڈیٹ2280 ارب روپےہوگیا تھا، مالی سال 2022 میں پاور سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ2253 ارب روپے تھا،مالی سال 2023 میں پاورسیکٹرکے سرکلر ڈیٹ کاحجم 2310 ارب روپے تھا،