راولپنڈی (ای پی آئی ) راولپنڈی کی عدالت نے پنجاب کالج کے گرفتار 77 طالب علموں کوکیس سے ڈسچارج کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیدیا۔

تھانہ ائیرپورٹ پولیس کی جانب سے گذشتہ روزپنجاب کالج میں طالبہ کے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتی کیخلاف احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرنے والے77گرفتار طلباکو ریمانڈکیلئے عدالت میں پیش کیا گیااور طلباکے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی.

گرفتارطلبا کی جانب سے فیصل ملک ایڈووکیٹ اور محمدعلی کھوسو ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور ریمانڈ کی مخالفت کی جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ جہانزیب امان حفیظ نے پولیس کی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے تمام طلبا کو ڈسچارج کرنے کا حکم سنا دیا۔