وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کے حکم کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے ایوانِ صدر نے ملزم حسن علی خان لغاری کی اپیل مسترد کر دی اور وفاقی محتسب کا حکم جس میں دس لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا کو برقرار رکھا۔ شکایت کنندہ سید گلبدن شاہد نے فوسپا میں شکایت درج کرواتے ہوئے الزام لگایا کہ ملزم نے انہیں واٹس ایپ پر نازیبا اور نا مناسب پیغامات بھیجے۔ لغاری نے تمام الزامات کی تردید کی۔

محتسب اعٰلی نے خواتین کو کام کی جگہ پر ہراسانی سے تحفظ فراہم کرنے کے قانون کی خلاف ورزی کا مر تکب قرار دیا اور ملزم پر دس لاکھ روپے کا ہرجانہ ادا کر نے کا حکم صادر کیا جو شکایت کنندہ کو ادا کیے جائیں گے۔ فریقین نے فوسپا کے فیصلے کے خلاف ایوانِ صدر میں اپیلیں دائر کیں۔ ایوانِ صدر نے فوسپا کے فیصلے کی عکاسی کرتے ہوئے اپیل مسترد کر دی۔
ایوانِ صدر کی جانب سے اس فیصلے کی توثیق سے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ فوسپا اور ریاست ہر سطح پر محفوظ اور با عزت کام کی جگہیں فراہم کرنے کے عظم پر قائم ہیں۔ یہ فیصلہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ کسی بھی عہدے پر فائز شخص قانون سے بالاتر نہیں اور ہراسانی کے خلاف قانون کا نفاظ سب کے لیے یکساں ہے۔