سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کی چیئرپرسن سینیٹر بشریٰ انجم بٹ کا بیان

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی تعلیم کی کوششوں سے 137 اساتذہ کو بحال کیا گیا۔

میڈیا پر اس حوالے سے تمام کریڈٹ وزارت تعلیم کو دینے کی خبر چلائی گئی۔

اساتذہ کی بحالی میں قائمہ کمیٹی کے مثبت کردار پر کوئی بات نہیں کی گئی، میڈیا پر چلنے والی یک طرفہ خبریں حقائق کے برعکس ہیں، برسوں سے تعطل کے شکار معاملے پر قائمہ کمیٹی تعلیم نے اپنی ذمہ داریاں پوری کیں۔

میڈیا کی جانب سے غلط خبریں چلانے پر کمیٹی نے اجلاس میں میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اگر میڈیا نے درست معلومات نہیں پہنچانی تو اجلاس میں آنے کی بھی ضرورت نہیں۔

جس میڈیا ہاؤس نے خبر چلائی ہے ان کو اس معذرت کرنی ہوگی.