اسلام آباد چیف جسٹس اف پاکستان یحییٰ افریدی نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے 13 اسسٹنٹ رجسٹرار کی ترقی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ان افسران کو گریڈ 19 سے 20 میں اپ گریڈ کیا گیا ہے چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم کورٹ اسٹیبلشمنٹ سروس رول 2015 کے تحت افسران کی اپ گریڈیشن کے احکامات جاری کیے۔
ایسے اسسٹنٹ رجسٹرار جن کا گریڈ 19 میں پانچ سال کا تجربہ ہے ان کو گریڈ 19 سے 20 میں سینیئر اسسٹنٹ رجسٹرار کے عہدے پر اپ گریڈ کیا گیا جن افسران کو گریڈ 20 میں ترقی دی گئی ان میں فواد احمد، سہیل احمد، نذیر محمد، ارشاد حسین، میر حسین، عبدالرحمن ،ناصر محمود راجہ، شہزاد خرم انیس، حفظ الرحمن، نثار احمد، محمد شاہد حبیب، غلام رضا اور خرم شہزاد شامل ہیں۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس اپ گریڈیشن کے نتیجے میں مجوزہ افسران اپنے سینیئر افسران پر وقتاَ فوقتاً سنیارٹی کے مستحق نہیں ہوں گے اس نوٹیفکیشن کو چیف جسٹس اف پاکستان کی منظوری سے جاری کیا گیا۔