اسلام آباد چیف جسٹس پاکستان یحییٰ خان آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔
اجلاس میں جسٹس شاہد بلال کوسپریم کورٹ کے آئینی بینچ کیلئے نامزد کرنے پر غور ہوگا۔
اجلاس 6 دسمبر کو سپریم کورٹ میں چار بجے بلایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آئینی کمیٹی اجلاس میں نو مئی ملزمان کے ٹرائل کا مقدمہ زیر غور آیا تھا. اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ جسٹس عائشہ ملک ملٹری کورٹس مرکزی کیس سن چکی ہیں.اس لیے جسٹس عائشہ ملک کے بجائے کسی اور جج کو آئینی بنچز کیلئے نامزد کیا جائے گا۔