کوٹ ڈیجی (ای پی آئی ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے کوٹ ڈیجی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے بڑی پیش گوئی کر دی ۔

انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کے لیے دسمبر اور جنوری بھاری رہیں گے اس نے سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ جیل جائیں گے، جب سے بشریٰ بی بی باہر نکلی ہے تو گروپ بندی میں اضافہ ہوا ہے،

انھوں نے کہا کہ کوشش کی جارہی تھی انہیں رلیف ملے پر دوسری طرف سے رلیف نہیں مل رہا، ان پر کیسز ہیں انہیں فیس کرنا پڑے گا پر پھر بھی عمران خان کے دن اچھی نظر نہیں آرہے، پہلے حکومت تیار تھی لیکن اب حکومت کا دماغ تھوڑا ادھر اودھر ہوگیا باتیں نہیں ہوسکتی،

انہوں نے کہاکہ سندھ کے ساتھ وفاق میں پیپلزپارٹی سیٹیں لے گی، انشاءاللہ بلاول بھٹو آئندہ الیکشن میں وزیر اعظم بنیں گے، پارٹی سے کبھی وزارت کی ڈیمانڈ نہیں کی چاہتا ہوں بس عوام کی خدمت کروں، منظور وسان نے آخر میں کہا کہ ایوان میں ہوں یا ایوان کے باہر عوام کی خدمت کرتا رہوں گا،