سکھر( ای پی آئی ) سندھ کے ضلع سکھر کی تحصیل پنوعاقل کے نواحی گاؤں رضا گوٹھ میں مہر اور جتوئی برادریوں کے درمیان خونی تصادم، جدید ہتھیاروں کا استعمال فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ، متعدد زخمی ہوگئے۔
تفصیل کے مطابق رضا گاؤں میں جتوئی اور جنگا مہر کی برادریوں کے درمیان دیرینہ دشمنی مزید 2 جانیں نگل گئی ،گذشتہ روز دونوں گروپوں کے درمیان ایک بار پھر تصادم ہوا جس سے مہر برادری کے ابراہیم جنگو مہر، امداد جنگو مہر جاں بحق ہو گئے جبکہ وسیم جنگو مہر ودیگر زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے 2 افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں ۔