جیکب آباد(ای پی آئی ) سندھ کے ضلع جیکب آباد پولیس کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی، بین الصوبائی اسلحہ اسمگلر ملزم گرفتار،کارسے بھاری اسلحہ برآمد مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
تفصیل کے مطابق پولیس کو اسلحہ کے اسمگلنگ کی اطلاع موصول ہوئی جس پر پولیس کی جانب سے تھانے کی حدود ایگریکلچر کالج کے قریب دوران چیکنگ بلوچستان سے سندھ کی طرف آنے والی کار نمبرAAK626کو روک کرتلاشی لی گئی جس سے 15عدد رپیٹر اور 15عدد میگزین برآمد کرکے ملزم حسین بخش ملک کو گرفتارکرکے اسلحہ اسمگلنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی .
پولیس کے مطابق بین الصوبائی اسلحہ اسمگلر کی شناخت ضلع کشمور کے رہائشی حسین بخش ملک کے نام سے ہوئی ملزم اسلحہ بلوچستان سے ضلع کشمور لے جارہاتھا۔


