شکارپور (ای پی آئی ) سندھ کے ضلع شکار پور میں ایک اور حوا کی بیٹی غیرت کی بھینٹ چڑھ گئی ۔شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا ،ملزم فرار مقدمہ درج

تفصیل کے مطابق شکارپور کے نواحی گاؤں امام الدين مھر میں ملزم نادر علی نصيرانی نے اپنی بیوی شاہدہ نصيرانی کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کرکے بےدردی سے قتل کردیا. ۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم بیوی کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلیے تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لٰے ناکہ بندی کرکے گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے