کراچی (ای پی آئی )چولستان کینال کی تعمیر کی منظوری کے معاملے پر سندھ کی جانب سے مخالفت پر وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے کیبنٹ ڈویژن کو خط لکھ دیا گیا ۔ ایکنک اجلاس کے منٹس کو تبدیل کرنے کی درخواست،
ذرائع کے مطابق وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے کیبنٹ ڈویژن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ایکنک کا فیصلہ صرف گریٹر تھل کینال سے متعلق تھا چولستان کینال میٹنگ کے منٹس میں غلطی سے ریکارڈ کیا گیا۔انھوں نے کہا کہ ایکنک اجلاس کے منٹس میں نہر کی تعمیر کو سی سی آئی کی منظوری سے منسلک کیا تھا،
ذرائع کے مطابق وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے غلطی کو درست کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔ صوبہ سندھ چولستان کینال کو سی سی آئی کو بھجوانے پر اصرار کر رہا ہے،ایکنک اجلاس کے منٹس میں تصحیح کا مطلب سی سی آئی جانے سے بچنا ہے،فروری 2024 میں ایکنک نے "گرین پاکستان انیشی ایٹو کے لیے نیشنل اریگیشن نیٹ ورک کی ” منظوری دی تھی منصوبہ صوبوں کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے سی سی آئی کی منظوری سے مشروط تھا،
ذرائع کے مطابق سی ڈی ڈبلیو پی نے سندھ کے شدید اعتراض کے باوجود چولستان کینال اور سسٹمز فیز I کی تعمیر کی منظوری دی،سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں سندھ نے سی سی آئی کے حتمی فیصلے تک چولستان کینال کی منظوری موخر کرنے کی درخواست کی تھی،
ذرائع کے مطابق ایکنک اجلاس میں صرف گریٹر تھل کینال پر بات ہوئی،فورم نے گریٹر تھل کینال کی منِظوری کو مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری سے مشروط کیا،


