اسلام آباد (ای پی آئی ) آئی ایم ایف سے قرضہ حاصل کرنے کے لئے حکومت تمام شرا ئط پایہ تکمیل تک پہنچانے میں سرکردہ۔ گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کی پالیسی ترک کردی گئی ،

ذرائع کے مطابق حکومت ہرسال گندم کی فصل کی بوائی کے موقع پر امدادی قیمت مقرر کرتی ہے، جبکہ اس سال گندم کی بوائی مکمل ہونے کے باوجود پہلی بار امدادی قیمت کا اعلان نہیں کیاگیا،

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت کو گنے اور گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے سے روکا تھا، ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اجناس کی قیمتوں کے تعین میں حکومتی کردار کی مخالف ہےاور قیمتوں کے تعین کیلیے فری مارکیٹ کا خواہاں ہیں،

ذرائع کے مطابق اس سے قبل امدادی قیمت سے حکومت کسانوں کو انکی فصل کی کم سے کم قیمت کو یقینی بناتی تھی