اسلام آباد (ای پی آئی)26 ویں آئینی ترمیم کے تحت یکم جنوری 2028 تک ملک سے سود کے خاتمے کا مشن ،اسلامی مالیات کی ترقی کے لیے 2024-2026 کے اسٹریٹجک ایکشن پلان کی منظوری ،اسلامی مالیات کی ترقی اور فروغ کے لیے ایکشن پلان منظورکر لیا گیا۔
ترجمان ایس ای سی پی کے مطابق یہ منصوبہ ایس ای سی پی کی اعلیٰ سطح کی کمیٹی نے تیار کیا، ایکشن پلان دسمبر 2026 تک ایس ای سی پی کے تحت تمام ریگولیٹڈ شعبوں کے لیے تیار کیا گیاپلان کےتحت ریگولیٹڈ شعبوں میں اسلامی مالیات کے حصے کو بڑھایا جائے گا،
ترجمان ایس ای سی پی کے مطابق اسلامی مالیاتی طریقوں میں مطابقت اور ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے گا،اسلامی مالیاتی اداروں کی مجموعی کارکردگی اور افادیت کو بہتر بنایا جائے گا، ترجمان قانونی فریم ورک کو مضبوط بنایا جائے گا،