ٹھٹہ(ای پی آئی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نثار احمد کھوڑو نے شیرازی ہاؤس آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پرانے سیاستدان ہیں ان کا ایک ایشو مدارس کے رجسٹریشن کاہے اور وہ رجسٹریشن سرکار کے بجائے مدرسوں کی تنظیم سے کرانا چاہتے تاکہ پاکستان کی تعلیم یکساں ہو اور 2 یا تین معیار نہیں ہونے چاہییں ۔
انھوں نے کہا کہ اس ایشو پر ان سے بات چیت جاری ہے اور کیونکہ سنجیدہ سیاستدان ہیں وہ ایسی حرکتیں نہیں کریں گے جو عمران خان کرتا ہے ،ایک سوال کے جواب میں رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پہلے بھی سول نافرمانی کی تھی بری طرح ناکام ہوئی ،سول نافرمانی کے لئے ان کی پارٹی میں بھی دو رائے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ سول نافرمانی کامیاب نہیں ہوگی عمران خان ہمیشہ ایسی باتیں کرتے ہیں کہ ہم اس پر کومنٹس کریں عمران خان نے جو بھی کیا وہ پاکستان کی مخالفت میں کیا
انہوں نے دریائےسندھ سے مزید 6 کینالز نکالنے کے سوال پر کہاکہ ہم نے منصوبے کو رد کیا ہے ھمارا مقابلہ اور ہماری مزاحمت اس پر ہے ہم مخالفت کر رھے ہیں پانی کا مسئلہ صوبوں کی مرضی کے بغیر نہیں ھو سکتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ 1991 کے پانی معاہدے پر چاروں صوبوں کے وزیر اعلیٰ کے دستخط ہیں اکیلے وزیراعظم کے نہیں ہیں چاروں صوبوں کی رائے کو اہمیت اہمیت دینی چائیےجلد بازی نہی کرنی چاہیے صوبوں کی رائے کو یکھنا اور سمجھنا چاہیے انھوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم بھی اس لئے نہیںبن سکا کہ صوبے اس پر راضی نہیں تھے


