قائداعظم پبلک اسکول اینڈ کالج نوشہرہ کے طلباء پر مشتمل 30 رکنی وفد نے فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا۔
ایوان بالاء کے اعلی حکام نے وفد کو پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر خوش آمدید کہا۔وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا جہاں پر انہیں ایوان بالا کی تاریخ پر مبنی ڈاکومنٹری دکھائی گئی۔
وفد نے سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے مجسموں اور تاریخی تصاویر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔بعدازاں وفد نے سینیٹ اجلاس کی کاروائی بھی دیکھی اور پارلیمنٹ ہاؤس بارے آگاہی اور استقبال پر سینیٹ حکام کا شکریہ بھی ادا کیا۔