1
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو ہٹانے اور بلاول زرداری کو لانے کے لئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں کی جارہی ہیں۔ بلاول زرداری شیروانی پہننے کے لئے سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں، باپ بیٹا دونوں وزارت عظمٰی کی کرسی کے لئے سرگرم ہیں۔ آصف علی زرداری اپنے بیٹے کو وزیراعظم بنانے کے خفیہ مشن پر ہیں، زرداری جعلی مینڈیٹ کے بجائے اصلی مینڈیٹ پر بیٹے کو وزیر اعظم بنائیں، شریف اور زرداری دونوں خاندان چوری شدہ مینڈیٹ پر کرسی کے مزے لے رہے ہیں۔
2
(ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے حکومت سے علیحدگی کا عندیہ دے دیا۔ نہ جانے کب حکومت چھوڑ دیں، حکومت چھوڑنے میں میرا ریکارڈ بہت خراب ہے۔فیصل واوڈا نے کبھی نہیں کہا وہ ہمارے سینیٹر ہیں، جس حکومت میں بلدیاتی معاملات خود مختار نہ ہوں ایسی جمہوریت کا کوئی فائدہ نہیں۔ کراچی شہر کی تعمیر اور اس سے محبت کرنا ہوگی، جب تک خوشحالی کراچی میں نہیں آئے گی ملک خوشحال نہیں ہوگا، دعا کریں کراچی بھی اسلام آباد جیسا ہوجائے۔نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کورنگی میں آئی ٹی لیب کی افتتاحی تقریب سے خطاب
3
الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس وقار احمد کی انتخابی پٹیشن سننے سے معذرت،جسٹس وقار احمد نے کہا ہے کہ الیکشن ٹریبونل سے خود کو الگ کرتا ہوں، اعتراض کنندہ نے ٹریبونل پر اعتراض کیا ہے، اعتراض کنندہ کا کہنا ہے کہ میں پی ٹی آئی لائرزم فورم کا رکن رہا ہوں۔ پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل رہا ہوں، جب کوئی جج بننے کا حلف اٹھاتا ہے تو اس کا پارٹی سے تعلق ختم ہو جاتا ہے۔حلف اٹھانے کے بعد جج کا کسی پارٹی سے تعلق نہیں رہتا، اعتراض کے بعد کیسز دوسرے ٹریبونل میں منتقل کیے جائیں، اعتراضات کے بعد الیکشن سے متعلق کیسز نہیں سن سکتا۔
4
وکلاء کے تحفظ کیلئے ملک بھر میں خصوصی عدالتیں قائم، نوٹیفکیشن جاری،وزارت قانون و انصاف نے اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں میں خصوصی عدالتوں کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خصوصی عدالتیں لائرز ویلفیئر اینڈ پروٹیکشن ایکٹ 2023 کے تحت قائم کی گئی ہیں، یہ اقدام ملک کی تمام ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کی مشاورت سے عمل میں لایا گیا ہے۔
5
پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس 18 دسمبر کو طلب، اجلاس کی صدارت چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سید محسن نقوی کریں گے، اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے امور پر بات ہوگی، آئی سی سی میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کیلئے کیا کیا مسائل تھے گورننگ بورڈ کو چیئرمین اعتماد میں لیں گے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ٹیم کے پاکستان نہ آنے کی کیا وجوہات دیں، محسن نقوی بورڈ گورنرز کو اس بارے آگاہ کریں گے، اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کے سلسلے میں سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔
6
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر تک کمی متوقع ہے جبکہ پٹرول کی قیمتوں کو برقرار رکھا جاسکتا ہے، مٹی کے تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافے کا امکان ہے۔پٹرولیم ڈویژن ذرائع کا بتانا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ رہا ہے، آج برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل 74 ڈالر اور 49 سینٹ فی بیرل تک فروخت ہورہا ہے۔
7
کابینہ کمیٹی نے کھاد انڈسٹری کو بلاتعطل گیس فراہمی کی ہدایت کردی۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے زیرصدارت کھاد کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کھاد کی قیمتوں ، گیس سپلائی اور سٹاک کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور سیکرٹری پٹرولیم، صنعت و تجارت سمیت گیس کمپنیوں کے سربراہان نے بھی شرکت کی ، اجلاس میں کھاد کی قیمتوں، سٹاک اور مارکیٹ میں ان کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔کابینہ کمیٹی نے کھاد کے ذخیرے اور قیمتوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کھاد کی صنعت کیلئے گیس کی دستیابی کو تسلی بخش پایا گیا۔