1
اچکزئی کی پی ٹی آئی سے سول نافرمانی کی تحریک مؤخر کرنے کی اپیل،محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے حکومت کے ساتھ مذاکرات وقت کی اہم ضرورت ہیں، پی ٹی آئی سے اپیل ہے کہ سول نافرمانی کی تحریک مؤخر کر دیں۔ پی ٹی آئی کو مشورہ دیا ہے کہ مذاکرات میں طے ہونا چاہیے کہ حکومت کب ہٹے گی، بات چیت سے مسائل کا حل نکلے تو اس سے اچھی کوئی اور بات نہیں ہے، اگر بات چیت سے مسائل حل نہیں ہوتے تو تحریک چلانی پڑے گی۔
2
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی ایڈوائس ارسال، مدارس رجسٹریشن بل کی منظوری کا امکان، وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کے لیے صدر ملکت کو ایڈوائس بھیج دی ہے۔وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 دسمبر کو دن 11 بجے بلانے کی ایڈوائس بھیجی ہے جس میں مدارس کی رجسٹریشن سمیت 8 بلز کی منظوری کا امکان ہے۔
3
ملک سے ہجرت میں بے لگام اضافہ ہوا ہے، 2 سال میں 18 لاکھ لوگ ملک چھوڑ گئے: مزمل اسلم کا دعویٰ، موجود دور میں غربت کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، اسٹاک مارکیٹ سےبیرونی سرمایہ کاری کی تیزی سے واپسی جاری ہے اور ملک میں بیرون سرمایہ کاری تاریخ کی کم ترین سطح پرآچکی ہے۔ حکومت 2 سال سے بیرون ملک بانڈ بھی جاری نہیں کرسکی، قوت خرید اور بے روزگاری میں مزید اضافہ ریکارڈ ہوا ہے جب کہ ملک سے ہجرت میں بےلگام اضافہ ہوا ہے
4
وفاق اور چاروں صوبوں میں خصوصی عدالتوں کا نوٹیفکیشن جاری،وزارت قانون کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عدالتیں لائرز ویلفیئر اینڈ پروٹیکشن ایکٹ 2023 کے تحت قائم کی گئی ہیں۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کی مشاورت سے عمل میں لایا گیا ہے۔
5
لاہور ائیرپورٹ پر کسٹم کی کارروائی، ایک کروڑ 80 لاکھ کے ہیرے اور دیگر سامان پکڑ لیا۔ترجمان نے بتایا کہ اے سی کسٹم سمرا اظہر کی سربراہی میں کسٹم حکام نے لاہور ائیرپورٹ پر کارروائی کی۔ترجمان کے مطابق دبئی سے لاہور پہنچنے والے مسافر خالد راشد کے بیگ کو مشکوک سمجھ کر تلاشی لی گئی تو اس میں سے 45 ہیرے ، 18 گھڑیاں اور دیگر اشیاء برآمد ہوئیں جن کی مالیت ایک کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد ہے۔
6
پنجگور میں فائرنگ سے نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما عبدالغفور بلوچ جاں بحق،پولیس کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سی ٹی ڈی آفس پر نامعلوم افراد نے دستی بم حملہ کرتے ہوئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔پنجگور میں فائرنگ سے نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما عبدالغفوربلوچ جاں بحق ہوگئے۔
7
اسرائیل کا لبنان کے سرحدی علاقے خیام میں ڈرون حملہ، حزب اللہ رکن کو نشانہ بنانے کا دعویٰ،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ لبنان کے سرحدی علاقے خیام میں کیے گئے ڈرون حملے کے ذریعے حزب اللہ کے رکن کو نشانہ بنایا گیا ہے۔دوسری جانب صیہونی فوج نے لبنان میں سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پناہ گاہ کے طور پر استعمال کیے جانے والے پوسٹ آفس کو بھی نشانہ بنایا۔علاوہ ازیں اسرائیل کی غزہ میں بھی بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید 66 فلسطینی شہید ہوگئے۔