اسلام آباد(ای پی آئی) انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد اتوار کو یہاں ”ادب فیسٹیول“ 2024 کی میزبانی کرے گا۔
افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اور سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، امینہ سعید اور ڈاکٹر نجیبہ عارف خطاب سے خطاب کریں گی۔
”ادب فیسٹیول“ میں آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر سردار مسعود خان، سابق چیئرمین واپڈا شکیل درانی، وفاقی سیکرٹری تعلیم محی الدین احمد وانی، مشاہد حسین سید، سابق سینیٹر ثانیہ نشتر ، نسیم زہرہ، زاہد حسین، ڈاکٹر ملیحہ لودھی، عارفہ نور، ڈاکٹر سلمیٰ ملک، عظمیٰ یوسف، حسن خان، ڈاکٹر احتشام انور، مشرف زیدی، فوزیہ سعید، فضیلہ عالیانی، ملیحہ حسین اور دیگر مقررین مختلف سیشنز میں اظہار خیال کریں گے۔
انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز نے ”ادب فیسٹیول“ 2024 کا اہتمام لائٹ اسٹون پبلشرز کے تعاون سے کیا ہے۔


