واشنگٹن(ای پی آئی)امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات میں بہتری اقتصادی، تکنیکی، تعلیمی اور دیگر اہم شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کی مزید مضبوطی کے مفید اور دوستانہ ماحول پیدا کر رہی ہے۔
سفیر پاکستان مسعود خان نے جنیوا میں منعقدہ کلائیمیٹ رزیلیئنٹ پاکستان کانفرنس میں تعمیر نو اور بحالی کے مرحلے کے لئے امریکی حکومت کی کی جانب سے 100 ملین ڈالر کی اضافی امداد پر امریکی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔مسعود خان نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ دونوں ممالک امن میں شراکت دار رہے ہیں اور ہم مشترکہ اقدار اور مقاصد کے لئے مل کر کام کرتے رہیں گے ۔
ان خیالات کا اظہار سفیر پاکستان مسعود خان نے سیئیٹل کے دورے کے دوران پاک امریکن کمیونٹی کے ممتاز رہنما چوہدری ندیم احمد کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ میں خطاب کے دوران کیا۔سفیر پاکستان کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ میں کنگ کائونٹی کے ایگزیکٹو ،ڈا کانسٹینٹائن سمیت سینیٹرمانکا ڈھنگرا، ڈائریکٹر ہیلتھ سیئیٹل کرس سٹیرنز ، واشنگٹن سٹیٹ کے نمائندے، ڈیو اپتھیگرو، کنگز کائونٹی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر فیصل خان، سیکرٹری ہیلتھ واشنگٹن اسٹیٹ ڈاکٹر عمیر شاہ، قانون ساز، کونسل کے اراکین، سماجی و کاروباری رہنما اور پاک-امریکن کمیونٹی کے ممتاز اراکین کے علاوہ دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کنگ کائونٹی کے ایگزیکٹو ، ڈا کانسٹینٹائن نے سیئیٹل کے دورے کے موقع پر سفیر پاکستان مسعود خان کاخیرمقدم کرتے ہوئے سیئیٹل کی سماجی و اقتصادی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے تعاون اور متحرک کردار کو سراہا۔
ڈا کانسٹینٹائن نے ڈاکٹر فیصل خان اور ڈاکٹر عمیر شاہ کی صحت کے شعبے میں گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک-امریکی کمیونٹی نے امریکہ میں میں میسر مواقعوں کو بروئے کار لا کر زندگی کے ہر شعبے میں کامیابی حاصل کی ہے۔سفیر پاکستان مسعود خان نے سیئیٹل کے دورے کے موقع پر انکا پرتپاک استقبال کرنے پر سیئیٹل کی قیادت اور پاک امریکن کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا۔
مسعود خان نے کہا کہ پاکستانی عوام امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور کئی دہائیوں پر محیط پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات مضبوط اور پائیدار ہیں۔مسعود خان نے کہا کہ پاک امریکہ دو طرفہ قریبی اور مضبوط تعلقات نے علاقائی اور بین الاقوامی امن اور استحکام میں اہم کردار ادا کیا ہے ،پاکستانی عوام کے لئے امریکی حکومت اور اس کے شہریوں کی مسلسل مدد کو سراہتے ہوئے سفیر پاکستان مسعود خان نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کے بعدتعمیر نو اور بحالی کے مرحلے کے دوران متاثرہ آبادی کی مدد کرنے پر امریکی حکومت ، عوام اورانتظامیہ کا شکریہ ادا کیا،مسعود خان نے سیٹل میں مقیم پاک امریکن کمیونٹی کی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں پاک-
امریکی کمیونٹی ٹیکنالوجی کے استعمال سمیت سیاسی سمجھ بوجھ کی حامل ہے۔ سفیر پاکستان مسعود خان نے اس موقع پر پاک امریکہ تعلقات کو مزید بہتربنانے اور عوامی تبادلے کیفروغ کے لیے مضبوط بنیادیں فراہم کرنیوالے متعدد اقتصادی مواقعوں پر بھی روشنی ڈالی۔


