1
مشیر اطلاعات پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ملک پر مسلط 2 سیاسی خاندانوں نے جمہوریت کی بنیادیں کھوکھلی کردی ہیں۔پوری قوم کو قائداعظم محمد علی جناح کا یوم ولادت مبارک ہو۔ بابائے قوم نے اپنی بصیرت، حکمت اور بے لوث قیادت کے ذریعے ایک آزاد ریاست کی بنیاد رکھی۔ ان کی قیادت نے مسلمانوں کو ایک مقصد اور منزل عطا کی۔ قائداعظم کے 3اصول اتحاد، ایمان، تنظیم کسی بھی قوم کی ترقی میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔ آج کا دن ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی اور قانون کی حکمرانی کی تجدید عہد کا دن ہے۔ دہائیوں سے ملک پر مسلط سیاسی اشرافیہ نے قائد کے پاکستان کا چہرہ مسخ کیا ہے۔
ملک پر مسلط 2سیاسی خاندانوں نے جمہوریت کی بنیادیں کھوکھلی کی ہوئی ہیں۔ قائداعظم ہمیشہ دیانتدار، اصول پسند اور کردار کے پختہ انسان تھے۔انہوں نے اپنے الفاظ اور عمل سے یہ ثابت کیا کہ ایمانداری اور محنت کامیابی کی کنجی ہیں۔ قائداعظم کا خواب ایک ایسی ریاست کا قیام تھا، جہاں ہر شخص کو مذہبی، سیاسی اور معاشرتی آزادی حاصل ہو۔ ان کی قربانیوں کے سبب ہم آج آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ قائداعظم کا پیغام ہمیں سکھاتا ہے کہ کسی بھی مشکل حال میں امید اور حوصلہ قائم رکھنا چاہیے۔یوم قائداعظم کے موقع پر پیغام
2
کراچی؛ گاڑیاں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث گینگ پکڑا گیا.صدر کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں کار لفٹر گینگ کے زخمی سمیت 5 ملزمان گرفتار کرلیے، جن سے اسلحہ،چھینے ہوئے فون، لیپ ٹاپ اور چوری شدہ کار و موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔ترجمان ایس ایس پی ضلع جنوبی کے مطابق پریڈی تھانے کی حدود میں بس اڈا کے قریب سفید کاراور موٹر سائیکل پر سوار 5 ملزمان جرائم کی غرض سے گھوم رہے تھے کہ گشت پر مامور پولیس نے ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، جس پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم ذیشان ولد شریف زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے زخمی سمیت دیگر 4 ملزمان شہزاد ولد ریاض، مزمل ولد فلک شیر، اذان ولد زاہد اور فرحان ولد شریف کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان سے ایک ٹی ٹی پستول، 8 عدد چھینے گئے فون، اک عدد لیپ ٹاپ، تھانہ پریڈی کی حدود سے چوری شدہ کار اور تھانہ بریگیڈ کی حدود سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔
3
رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ آپ نے مذاکراتی کمیٹی کی جو بات کی ہے پہلے دن سے میں کہہ رہا ہوں کہ مذاکرات ہونے چاہئیں، گفتگو سے مسائل کا حل نکلنا چاہیے8 فروری کے الیکشن سے پہلے بھی میں نے کہا تھا کہ بیٹھ جائیں، میڈیا کے ذریعے پر پاکستان کی بدنامی کرا لی ہے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، یہاں پر اندرونی مداخلت کی بات نہیں ہے۔انھوں نے انسانی حقوق کی جو خلاف ورزی کی ہے اور پاکستان کو ایک دم سب کی نطروں میں لے آئے ہیں، ہم تو ملک کے ساتھ ہیں۔رہنما مسلم لیگ (ن) علی گوہر بلوچ نے کہا کہ پاکستان ایک آزاد ملک ہے اور ہم تمام ممالک کی آزادی کا احترام کرتے ہیں، ظاہر ہے کہ کسی بھی ملک کے داخلی معاملات، اس کے اپنے قوانین، اس کا اپنا طریقہ کار ہوتا ہے۔پاکستان کو وقتاً فوقتاً کسی نہ کسی صورت میں دباؤ کا سامنا کرنا ہی پڑا ہے، ڈو مور کی پالیسی اکثر پاکستان پر مسلط کرنے کی کوشش کی گئی۔ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو
4
پاکستانی وفد کا دورہ کابل، افغان حکام کیساتھ سرحد پار سے دہشت گردی سمیت اہم امور پر مذاکرات,افغانستان کیلیے خصوصی نمائندے محمد صادق کی قیادت میں اعلیٰ اختیاراتی وفد نے کابل میں افغان حکام کیساتھ اہم مذاکرات کیے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد کا حالیہ دورہ کابل دہشت گردی کے مسئلے حل کیلیے ڈپلومیسی کو ایک اور موقع دینے کی کوشش کا حصہ تھا۔کابل میں قیام کے دوران پاکستانی وفد نے افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی اور وزیر خارجہ امیر متقی سے ملاقاتیں کیں۔ذرائع کے مطابق رات کے کھانے پر فریقین میں طویل مذاکرات ہوئے، پاکستانی وفد نے سیکیورٹی صورتحال، پاکستان میں سرحد پار سے ہونیوالی دہشت گردی اورافغانستان میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔
5
ایل این جی کی امپورٹ سے مقامی صنعت کو 192 ملین ڈالرز کا نقصان,ایل این جی کی امپورٹ کے بعد گیس یوٹیلیٹیز نے مقامی فیلڈز سے گیس کی سپلائی کم کردی ہے، جو ایکسپلوریشن کمپنیاں چلاتی ہیں۔ذرائع کے مطابق گیس کی سپلائی میں کل کٹوتی کا حساب 329 ملین کیوبک فٹ یومیہ (mmcfd) ہے جس کے نتیجے میں ماہانہ 48 ملین ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔تیل اور گیس کی صنعت کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار مہینوں میں پیدا ہونے والے اثرات 192ملین ڈالر تک آئے، مزید برآں، گیس کی کمی کی وجہ سے خام تیل کی پیداوار رک جانے سے 5 ارب روپے کا اثر پڑا ہے۔
6
عالمی بینک کا پاکستان کے لیے 45 کروڑ ڈالر قرض منظور,عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس رقم سے سندھ میں سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر نو کی جائے گی،جس میں 4 لاکھ 10 ہزار رہائشی یونٹس کی مالکانہ تعمیر شامل ہے۔اضافی معاونت سے مزید ساڑھے 3 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔ پانی، صفائی اورحفظان صحت کی سہولتوں کی فراہمی میں بھی مدد ملے گی۔


