1
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دشمنوں کی سازشوں سے بچانا ہماری ذمہ داری ہے، مذاکرات جمہوریت کا حسن ہیں، بگڑے ہوئے طبقے کی اصلاح وقت کی ضرورت ہے۔ قائداعظم نے پاکستان کی صورت میں ہمیں پیارا ملک دیا، پاکستان کو دشمنوں کی سازشوں سے بچانا ہماری ذمہ داری ہے، حکومت معاشی، سیاسی استحکام، امن یقینی بنانے کیلئے پُرعزم ہے۔پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل حقوق حاصل ہیں، فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہیں، ظالم کو اس کے ظلم کی سزا ملنی چاہئے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو
2
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ نو مئی اور 24 نومبر جیسے واقعات کرنے والی جماعت کے پیچھے بیرونی طاقتوں کا ہاتھ اور فنڈنگ ہے، سب مل کر بانی پی ٹی آئی کے بگاڑ کو ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں، مشاورت سے ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ کر مسائل کا حل نکالیں گے، بیرونی طاقتیں نہیں چاہتیں پاکستان ترقی کرے اور صف اول کے ملکوں میں کھڑا ہو۔قائداعظم نے پاکستان حاصل کرنے کیلئے محنت اور لگن کے ساتھ کوشش کی، پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے، سب مل کر محنت کررہے ہیں، پاکستان کو وہاں لانا چاہتے ہیں جس کا قائداعظم اور علامہ اقبال نے خواب دیکھا تھا۔
3
سعودی عرب میں 2024ء میں 330 مجرمان کو سزائے موت دی گئی جو حالیہ برسوں کے دوران سب سے بڑی تعداد ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں سزائے موت کے اعداد و شمار انسانی حقوق کیلئے کام کرنیوالی تنظیم کی جانب سے جمع کئے گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال 150 سے زائد افراد کو منشیات کی اسمگلنگ کا مجرم قرار دے کر سزائے موت دی گئی، سزائے موت پانے والوں میں 100 سے زائد غیر ملکی بھی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں سال 2023ء میں 172 اور سال 2022ء میں 196 مجرمان کو سزائے موت دی گئی تھی۔
4
جنوبی افریقا نے پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا پاکستان اور جنوبی افریقا کے دمیان تین ٹی 20 اور 3 ون ڈے پر مشتمل سیریز مکمل ہوچکی ہے جس میں میزبان ٹیم نے ٹی 20 سیریز 0-2 جبکہ گرین شرٹس نے ون ڈے سیریز میں 0-3 سے کامیابی حاصل کی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سنچورین میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے جنوبی افریقا نے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا، پروٹیز کی قیادت ٹیمبا باووما کرینگے جبکہ سابق جنوبی افریقی کرکٹر ٹیرٹیس بوش کے 30 سالہ بیٹے آل راؤنڈر کوربن بوش سنچورین میں ڈیبیو کرینگے۔
5
سزائے موت کےمجرموں کی سزائیں عمر قیدمیں تبدیل کرنے پرمنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدر بائیڈن پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئےکہاصدر بنتے ہی محکمہ انصاف کو سزائے موت کا سلسلہ تیز کرنے کا حکم جاری کریں گے۔ امریکی شہریوں کو قاتلوں سے بچانے کے لیے سزائے موت پرعمل درآمد ضروری ہے،امریکا میں لا اینڈ آرڈر کو بحال کریں گے۔
6
ملک بھر میں سردی کی شدید لہر جاری، پہاڑی علاقوں میں شدید ٹھنڈ کا راج ہے، آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، گلگت میں سردی کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، میدانی علاقوں میں شدید دھند اور حد نگاہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا، مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں دھند اور اسموگ کا امکان، ایبٹ آباد، مانسہرہ ،صوابی، مردان، پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ میں کُہرا پڑنے کی توقع ہے جبکہ سکھر، بینظیر آباد، شکارپور، کشمور اور خیرپور میں دھند و اسموگ چھائے رہنے کا امکان۔