1
ایران نے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل پر اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی کا عندیہ دیدیا.اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر امیر سعید نے سیکرٹری جنرل یو این انتونیو گوتریس کو خط لکھا ہے۔خط میں ایرانی سفیر نے کہا اسرائیل نے اسماعیل ہنیہ کو شہید کرکے سنگین جرم کیا اور اس گھناؤنے جرم کی باضابطہ ذمہ داری قبول کی۔ ایران اسرائیل پر جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے ، اسرائیل عالمی اور علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
2
پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہماری مذاکراتی کمیٹی با اختیار ہے لیکن فیصلے عمران خان نے کرنے ہیں۔ مذاکرات میں پہلا مطالبہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہے، ملاقات کے لیے مناسب ماحول دیا جائے جس میں مشاورت ممکن ہو۔مذاکراتی کمیٹی بلکل با اختیار ہے لیکن فیصلے بانی پی ٹی آئی نے کرنے ہیں اس لیے ان کے بغیر کوئی بھی بات چیت بے معنی رہے گی۔سینیٹ الیکشن خیبر پختونخواکا بنیادی حق ہے، مخصوص نشستیں اور سینیٹ الیکشن ہمارا مطالبہ ہے۔
3
گیس کی پیداوار میں کمی، 4 ماہ میں 53 ارب روپے کا نقصان,مقامی گیس کی پیداوار میں 374ایم ایم سی ڈی ایف کمی واقع ہوئی ہے، اس طرح ملکی اقتصادیات کو 13ارب 34کروڑ 40لاکھ روپے (48ملین ڈالرز)ماہانہ نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔329ایم سی سی ایف ڈی کی آر ایل این جی کی لاگت سے مقابلے میں دیکھی جائے تو 50کروڑ ڈالرز 139ارب روپے بنتی ہے۔اہم بات یہ ہے کہ اس کا اثر خام تیل کی پیداوار پر پڑتا ہے گیس کی کمی سے 5ارب روپے نقصان اور قومی خزانے کو 20ارب روپے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
4
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں 1509 پوائنٹس کی کمی,آج کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 1509 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 414 پوائنٹس پر بند ہوا۔آج کاروباری دن میں 100 انڈیکس 2 ہزار 742 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 15 ہزار 36 رہی۔بازار میں آج 88 کروڑ شیئرز کے سودے 54 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 194 ارب روپے کم ہوکر 14 ہزار 251 ارب روپے ہے۔