1
ایران نے رواں برس تہران میں حماس کے سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کے اسرائیل کے گھناؤنا جرم کے بےشرمانہ اعتراف کی مذمت کی ہے اور اس کے بعد اپنے صہیونی ملک پر حملے کو جائز قرار دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے ایران نے منگل کے روز یو این سیکریٹری جنرل کو لکھے گئے اپنے خط میں کہا کہ یہ ڈھٹائی کے ساتھ اعتراف پہلی بار ہے جب اسرائیلی حکومت نے اس گھناؤنے جرم کی اپنی ذمہ داری کو کھلے عام تسلیم کیا ہے۔اپنے خط میں ایران نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے اعتراف کے بعد اس کی مذمت کرے۔
2
کابینہ ڈویژن کا ہیلی کاپٹر پارا چنار میں ریلیف آپریشن کیلئے مختص،وزیراعظم کی ہدایت پر 500 کلو گرام ادویات لے کر پہلا ہیلی کاپٹر فلائیٹ آج پارا چنار پہنچا جہاں سے واپسی پر یہ ہیلی کاپٹر 4 مریضوں کو علاج معالجے کی غرض سے اسلام آباد لیکر آیا۔دوسرا ہیلی کاپٹر آج دوپہر مزید 500 کلو گرام ادویات لے کر اسلام آباد سے پارا چنار کے لیے روانہ ہو چکا ہے اور واپسی پر مریضوں کو اسلام آباد کے کر آئے گا۔
3
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ فوجی تنصیبات پر حملہ ہوگا تو ٹرائل بھی فوجی عدالتیں ہی کریں گے، تحریک انصاف سیاست نہ کرے اور معاملے کو متنازع نہ بنائے۔ تحریک انتشار ملٹری کورٹس پر سیاست کررہی ہے اور اس معاملے کو متنازع بنانے کی کوشش کررہی ہے، یہ بات واضح ہے کہ فوجی عدالت ٹرائل صرف اسی وقت کرتی ہے جب دفاع ادارے پر حملہ ہو جیسا کہ کور کمانڈر ہاؤس، مردان میں، بالا حصار میں ہوا، جب آپ دفاع ادارے کی کسی عمارت پر حملہ کریں اور جلاؤ گھیراؤ کریں تو اس ادارے کی ذمہ داری ہوتی ہے ملزمان کو پکڑنا جس طرح آپ ریلوے میں کوئی جرم کریں تو ریلوے پولیس ایف آئی آر درج کرتی ہے۔جب آپ فوجی اثاثوں پر حملہ کریں تو ملٹری ایکٹ لاگو ہوتا ہے، جب عمران خان کے دور میں فوجی عدالتوں نے ٹرائل کیے تو عمران خان نے ان عدالتوں کے فضائل بیان کیے انہیں اچھا کہتے ہرے یہ بیانات سوشل میڈیا پر موجود ہیں اور اب فوجی عدالتوں کے خلاف ملک سے باہر لابنگ کی جارہی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس
4
کوئٹہ؛ مغربی بائی پاس پر گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ،مغربی بائی پاس پر گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا جس سے شہر کا بڑا حصہ گیس کی فراہمی سے محروم ہوگیا۔فائر بریگیڈ انچارج کے مطابق گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی جس پر عملے نے قابو پا لیا ہے، آگ بجھانے کے بعد مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئے۔
5
پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ چیمپینز ٹرافی 2025 پاکستان میں منعقد ہو رہی ہے، چیمپینز ٹرافی کے معاملے پر پی سی بی کا کردار شاندار رہا ہے، کمیونٹی کی سطح پر ہونے والے کرکٹ مقابلوں سے بورڈ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔پاکستان کی میزبانی میں چیمپینز ٹرافی کا انعقاد خوش آئند ہے، ٹرافی کے معاملے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا کردار قابل رشک رہا،پی سی بی نے اپنے موقف پر شاندار انداز میں اسمارٹ طریقے سے کھیلا۔میں پاکستان کو فائنل فور میں کھیلتا دیکھ رہا ہوں، خواہش ہے کہ پاک بھارت کرکٹ مستقل بنیادوں پر ہو، بھارت کے خلاف کھیل کر اچھے کھلاڑی سامنے آتے ہیں، فخر زمان کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ ہونا چاہیے۔اصغر علی شاہ کرکٹ اسٹیڈیم پر میڈیا سے گفتگو۔