1
محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولز کے طلبہ سے ایڈوانس اضافی فیس نہ لینے کی ہدایت کر دی۔اس حوالے سے ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ پرائیویٹ انسٹیٹیوشن نے اسکولز کے نام ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق تعلیمی سال 2025-2026 یکم اپریل سے شروع ہو گا اور میٹرک کےطلبہ سے ٹیوشن فیس صرف اپریل تک کی وصول کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
2
امریکا اور یورپ کو گوانتاناموبے میں قیدی نظر کیوں نہیں آتے: امریکا کو عافیہ صدیقی کی قید نظر نہیں آتی، انسانی حقوق نظر نہیں آتے۔ طاہر اشرفی کا رچرڈ گرینل کے بیان پر ردعمل، کہا کہ فوجی عدالتیں بانی پی ٹی آئی کے دور سے چلی آرہی ہیں اور پاکستان آزاد اور خود مختار ملک ہے اگر کوئی سمجھتا ہے پاکستان کو بلیک میل کرے گا تو ہم اسے مسترد کرتے ہیں۔مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے معاملہ حل ہو جائے گا، اگلے ہفتے کل جماعتی کانفرنس کرینگے اس میں مولانا فضل الرحمان کو مدعو کریں گے۔
3
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کوئی صوبہ کسی صوبے کا پانی نہیں لے سکتا۔ حکومت اور اپوزیشن کی باتیں پارلیمان کے اندر ہونی چاہیے، عوام اور ملک کی پرواہ کسی کو نہیں، آج ہر پاکستانی پریشان ہے، ملک میں نفاق ہوگا تو بیرونی مداخلت ہوگی، آج حکمرانوں کو صرف اپنے مفادات نظر آرہے ہیں۔جہاں انصاف نہ ہو وہاں نظام نہیں چل سکتا، اقتدار چھوڑ کر آئے ہیں، اپنے مفادات کیلئے نہیں آئے، ن لیگ سے کوئی ناراضگی نہیں ہے جب ن لیگ نے اقتدار کو عزت دو کو اہمیت دی تو میں نے علیحدگی اختیار کی۔عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کی میڈیا سے گفتگو
4
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے رہا کیا جانا چاہئے: ٹرمپ کے مشیر رچرڈ گرینل،نومنتخب امریکی صدر کے نامزد مشیر برائے اسپیشل مشن رچرڈ گرینل نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ عجیب و غریب بیان سے میتھیو ملر بھی یہی کہنا چاہ رہے تھے کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے لیکن میں دبے الفاظ میں نہیں کھل کر کہہ رہا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔عقل وفہم رکھنے والے غیر روایتی سیاستدان، کاروباری لوگ ملک بہتر چلا سکتے ہیں، اسی لئے میں چاہتا ہوں بانی پی ٹی آئی کو جیل سے رہا کیا جائے۔
5
قومی ایئر لائن پی آئی اے نے اپنے آپریشنل طیاروں میں اضافے کا منصوبہ بنا لیا۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے اپنے آپریشنل طیاروں میں اضافہ کرے گی کیونکہ یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پی آئی اے پر پابندی ختم ہوچکی ہے۔پی آئی اے نیٹ ورک کو یورپ اور برطانیہ تک بڑھانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں بوئنگ 777 کے آپریشنل بیڑے کی تعداد 8 ہو جائے گی۔
6
ایران کا دمشق میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان،عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے اس سلسلے میں شامی عبوری حکومت سے مذاکرات جاری ہیں۔میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جہاں تک شامی حکومت کا تعلق ہے تو انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شام میں تہران کیلئے جو چیز اہمیت رکھتی ہے وہ ایک ایسی حکومت کی تشکیل ہے جسے عوام نے منتخب کیا ہے اور ساتھ ہی شام کی سرزمین کی وحدت کا تحفظ کرنا ہے۔


