1
پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا۔قیادت شان مسعود کریں گے ۔ قومی ٹیم میں شان مسعود کپتان، صائم ایوب، بابراعظم ، کامران غلام ، محمد رضوان ، سعود شکیل، عامر جمال ، نسیم شاہ، خرم شہزاداورمحمد عباس شامل ہیں ۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل 26 دسمبر کو شروع ہو گا۔
2
سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج منصور علی شاہ نے انتظامی جج کی ذمہ داریاں مزید ادا کرنے سے معذرت کرلی ہے۔جسٹس منصور علی شاہ کو معمول کے مطابق کچھ انتظامی فائلیں دستخط کرنے کے لیے بھیجی گئیں تو انہوں نے فائلوں پر دستخط کرنے سے انکار کردیا۔جسٹس منصور علی شاہ نے فائلیں واپس کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ وہ انتظامی جج کی حیثیت سے سبکدوش ہوچکے ہیں۔سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس منصور علی شاہ کو ایڈمنسٹریٹو جج سپریم کورٹ مقرر کیا تھا۔
3
اسلام آباد میں ڈیلیوری رائیڈر پر مبینہ تشدد، 2 خواتین پولیس اہلکار معطل،آئی جی اسلام آباد نے بلیو ایریا میں رائیڈر پر دو خواتین پولیس اہلکاروں کے مبینہ تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا اور تحقیقات کیلئے دو رکنی کمیٹی بنادی۔آئی جی اسلام آباد کے مطابق قصور وار ثابت ہونے پر خواتین اہلکاروں کیخلاف مزید کارروائی ہوگی۔
4
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے اپنے بیان میں کہا حکومت کو راستہ دینا اور اپوزیشن کو بولنے کا موقع دینا ہماری ترجیح ہےاسمبلی کی طاقت عوام کی طاقت ہے،ہم نے پارلیمنٹ کو بااختیار بنایا،جرائم اور کرپشن کسی کا سیاسی حق نہیں ہو سکتے،،ہماری سیاست الفاظ اور بات چیت کی اہمیت پر مبنی ہے، بات چیت ضروری ہے۔آٹھ ماہ میں بارہ اہم قوانین پاس کئے جن کے معاشرے پر دیرپا اثرات ہوں گے،احتجاج کو تشدد میں تبدیل نہ کریں،پُرامن طریقے سے مسائل حل کریں،قواعد و ضوابط میں ترمیم ایک بڑا کام تھا، جو الحمدللہ متفقہ طور پر منظور ہوا۔
5
نئے سال کی آمد، یکم جنوری کو عام تعطیل کا اعلان، بدھ یکم جنوری 2025 نئے سال کی خوشی میں سرکاری ملازمین کے لیے عام تعطیل ہوگی۔اتھارٹی کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے شیئر کیے گئے اعلان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ تمام سرکاری دفاتر جمعرات 2 جنوری 2025 کو باقاعدہ کام شروع کر دیں گے۔اعلامیے کے مطابق نجی شعبے کے ملازمین بھی یکم جنوری کو سال کی پہلی عوامی تعطیل کے موقع پر تنخواہ کی چھٹی کا لطف اٹھائیں گے۔
6
بینکوں کا ایڈوانس ٹو ڈیپازٹس ریشو50 فیصد ہدف کے بالکل قریب پہنچ گیا۔بینکوں نے نجی شعبے کو قرض فراہمی کے حوالے سے نافذ حکومتی شرط پوری کردی۔ایف بی آر نے بینکوں پرڈیپازٹس کی کل مالیت کا 50 فیصد قرض دینےکی شرط عائد کی تھی۔ بینکوں کا ایڈوانس ٹو ڈیپازٹس ریشو 50 فیصد ہدف کے بالکل قریب پہنچ گیا۔ بینکس ایڈوانس ٹوڈیپازٹس ریشو کا ہدف حاصل کرکے بھاری ٹیکس سے بچ گئے۔


