1
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت کے شعبہ میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔پاکستان اور سعودی عرب کے تجارتی تعلقات میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، فروری 2025 میں جدہ میں پاکستان کی پہلی سنگل کنٹری نمائش منعقد ہوگی۔جام کمال نے کہا کہ جدہ میں ہونے والے نمائش میں 133 پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی، نمائش میں فارماسیوٹیکل، سرجیکل، ٹیکسٹائل، فوڈ، کنسٹرکشن اور آئی سی ٹی سمیت اہم شعبوں کے سٹالز شامل ہوں گے۔پاکستانی مصنوعات کی عالمی سطح پر برانڈنگ کے لیے یہ نمائش اہم سنگ میل ثابت ہوگی، جدہ نمائش کے ذریعے ملٹی ملین لوگوں تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی ممکن ہوگی۔بی ٹو بی ملاقاتوں کے نتیجے میں کئی معاہدے ہو چکے ہیں اور نمائش مزید کامیابیوں کا سبب بنے گی۔
2
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب دن رات محنت کر رہی ہیں، پنجاب میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ کھیلوں کے میدان بحال ہو رہے ہیں، کہنے کو تو ایک کھلاڑی بھی آیا تھا جو ملک کے ساتھ کھیل کر چلا گیا، ثقافت کے فروغ کیلئے اقدامات کیے جار ہے ہیں۔الحمرا ہال میں تقریب سے خطاب
3
عوام پاکستان کے سیکرٹری جنرل و سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی کی جو حالت ہوتی ہے اسے جمع کرتے ہیں تو قوم کی حالت بنتی ہے، کیا کسی پاکستانی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں ناکام حکمران ہیں۔سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل کی مزار قائد پر حاضری، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ آج قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش ہے، آج ہم نے مزار قائد پر حاضری دی، آج ہم قائد اعظم سے معافی مانگنے آئے ہیں، ہم شہر میں پانی نہیں دے سکے، لاہور میں صاف ہوا نہیں دے سکے۔ہم اپنے لوگوں کو روزگار نہ دے سکے ، ہم اپنے بچوں کو نہ تعلیم دے سکتے ہیں نہ ہی کفالت کرسکتے ہیں، لوگوں کی قوت خرید ختم ہوگئی ہے، مہنگائی کی رفتار میں کمی ہوئی ہے، مہنگائی میں نہیں۔سٹاک مارکیٹ میں کام کرنے والے ڈیڑھ لاکھ لوگوں کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، باقی لوگوں کی حالت بدتر ہے، حکومت تنخواہ پیشہ سے ٹیکس لے رہی ہے، اربوں روپے زرعی اراضی رکھنے والے ٹیکس فری ہیں۔اٹھارویں ترمیم کے تحت اضلاع اور ڈویژن کو طاقت دی جائے، ہر پاکستانی 50 ہزار روپے سالانہ صوبائی حکومت کو دیتا ہے۔
4
بلاول بھٹو سے ڈاکٹر نصرت شاہ کی ملاقات، کانووکیشن میں شرکت کی دعوت،بھٹو ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران وائس چانسلر نصرت شاہ نے بلاول بھٹو زرداری کو کانووکیشن میں شرکت کی دعوت دی۔ڈاکٹرنصرت شاہ نے یونیورسٹی کے آئندہ کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی درخواست کی۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی تعلیمی کامیابیوں سے آگاہ کیا گیا۔
5
غزہ پر اسرائیلی مظالم اور بربریت میں کمی نہ آسکی، 24 گھنٹوں میں مزید 27 فلسطینی شہید ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق بوریج مہاجر کیمپ میں 2 جبکہ شمال میں بیت حانون میں 5 فلسطینی صیہونی حملے میں چل بسے، جنوبی خان یونس میں گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں 10 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔وسطی نصیرات پناہ گزین کیمپ میں رہائشی عمارت پر حملے میں ایک شخص اور اس کی بیوی شہید ہو گئے، وسطی شہر دیر البلاح میں گھر پر اسرائیلی ڈرون جبکہ مغربی کنارے میں اسرائیلی حملے میں 18سالہ فلسطینی نوجوان شہید اورمتعدد زخمی ہوگئے۔
6
پی ڈبلیو ایف کا کشتی کا سب سے بڑا مقابلہ رستم پاکستان کروانے کا اعلان،لاہور میں پاکستان ریسلنگ فیڈریشن (پی ڈبلیو ایف) نے رستم پاکستان کے اعلان کے ساتھ شیڈول بھی ترتیب دے دیا ہے۔پی ڈبلیو ایف کے اعلامیے کے مطابق رستم پاکستان 2025ء کےلیے 31 جنوری تک تمام یونٹ 2،2 پہلوانوں کے دینے کے پابند ہوں گے۔پی ڈبلیو ایف کے مطابق فروری 2025 میں رستم پاکستان کے باقاعدہ راؤنڈز شروع ہوجائیں گے، دنگل کے فائنل جوڑ کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔


