1
پاکستانی ناظم الامور کی کابل میں طلبی، مبینہ بمباری پر احتجاج، جواب کی دھمکی,ذرائع کا کہنا ہے یہ حملے پاکستان میں ٹی ٹی پی کے دہشت گرد حملوں میں اضافے کا ردعمل لگتے ہیں۔تازہ ترین اطلاع شدہ فضائی حملے اس دن ہوئے جب پاکستان کے خصوصی ایلچی محمد صادق کابل میں تھے اور برف پگھلانے کے لیے طالبان حکام کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے۔ان کا یہ دورہ سیکیورٹی کے مسئلے کا سیاسی حل تلاش کرنے کیلیے نئے سرے سے دباؤ کا حصہ تھا۔ فضائی حملوں کے چند گھنٹے بعدصادق نے افغان نائب وزیر اعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر سے بات چیت کی۔جب وہ ٹی ٹی پی کے مسئلے کا سفارتی حل تلاش کرنے کیلیے افغان حکام سے بات چیت کر رہے تھے تو پاکستانی ناظم الامور کوطلب کرکے احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیاگیا تاہم پاکستان کی طرف سے کوئی سرکاری بیان سامنے نہ آیا۔افغانستان کی وزارت دفاع کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے اس مبینہ حملے سے متعلق تین ٹویٹس کی گئیں جنھیں ترجمان عنایت اللہ خوارزمی اورذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے ری ٹویٹ کیا گیا۔اس کے مطابق افغانستان اس حملے کی مذمت کرتا ہے اور اسے جارحیت اورعالمی اصولوں کے منافی سمجھتا ہے، پاکستان کو یاد رکھنا چاہیے ایسااقدام مسئلے کا حل نہیں۔افغانستان اپنی سرزمین کے دفاع کو ناقابل تنسیخ حق سمجھتا ہے اور اس کارروائی کا جواب دیا جائے گا۔افغان وزارت خارجہ نے ایکس پر بیان میں کہا ایسے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے یقیناً نتائج برآمد ہوں گے۔
2
26 نومبر احتجاج کیسز؛ بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں منظور,ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے 26 نومبر احتجاج پر بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں بشریٰ بی بی کی جانب سے مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں دائر کی گئی۔ڈیوٹی جج شبیر بھٹی نے بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی اور عبوری ضمانت 13 جنوری تک منظور کرلی۔ عدالت نے 50، 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانتیں منظور کیں۔سماعت کے موقع پر بشریٰ بی بی اپنے وکلا کے ساتھ کمرہ عدالت میں پیش ہوئیں۔
3
لینڈنگ کرنے والے طیارے کے پہیے سے لاش برآمد,خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق منگل کی سہ پہر شکاگو اوہارے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے یونائیٹڈ فلائٹ 202 کے کہلوئی ایئرپورٹ اترنے کے بعد جہاز کے لینڈنگ گیئر سے لاش ملی ہے۔ایئرلائن کی ویب سائٹ کے مطابق لاش لینڈنگ گیئر پہیے کے ایک کمپارٹمنٹ میں موجود تھی جس تک صرف ہوائی جہاز کے باہر سے ہی رسائی ممکن ہے۔ مرنے والے شخص کے بارے میں فی الحال مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔یہ بھی واضح نہیں ہوسکا کہ مرنے والا شخص طیارے کے اس مقام پر کب اور کس طرح پہنچا ہوگا۔ مذکورہ ایئر لائن نے تحقیقات کےلیے حکام کے ساتھ تعاون کا اعلان کیا ہے، مگر فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے ابھی تک اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
4
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) پاکستان کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے اعلان کیا ہے کہ حکومت اور ان کی پارٹی کے درمیان مدارس رجسٹریشن بل پر پائے جانے والے اختلافات ختم ہوگئے ہیں۔بل کا گزٹ نوٹیفکیشن 26 ویں ترمیم کے مطابق اگلے دو دن میں جاری ہونے کا امکان ہے۔ میں اور وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے نے قانون کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دے دی ہے اور نوٹیفکیشن کے اجرا کے ساتھ ہی مسئلہ حل ہوجا ئےگا۔بل کو قانون بنانے کے لیے اضافی ترمیم لائی جائے گی جس کے تحت مدارس کو یہ حق دیا جائے گا کہ وہ وزارت تعلیم کے ساتھ رجسٹر ہونا چاہتے ہیں یا سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ کے تحت رجسٹر ہونا چاہتےہیں۔تاہم بل کے حوالے سے تحفظات بدستور پائے جاتے ہیں اور ذرائع نے بتایا کہ صدر آصف علی زرداری نے بل کے حوالے سے 8 نکات اٹھائے ہیں اور خاص طور پر مدارس کی سوسائٹیز ایکٹ کے تحت رجسٹریشن شامل ہے۔جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ کی نجی چینل سے گفتگو
5
بلوچستان سے بذریعہ ٹرین منشیات کی سندھ اسمگلنگ کی کوشش ناکام,ریلویز پولیس نے جوس کے ڈبے میں چھپا کر منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، کارروائی کے دوران کوئٹہ کے رہائشی ملزم اعتزاز سے 6 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔ملزم ریلوے اسٹیشن مچھ پر جعفر ایکسپریس ٹرین میں سوار ہونے کے لیے داخل ہوا، جس کی ایس ایچ او مچھ محمد اسلم نے دیگر ساتھیوں سمیت پلیٹ فارم نمبر ایک پر شک کی بنیاد پر تلاشی لی اور ملزم کے جوس اور لاثانی شیٹ کے ٹکڑوں سے بنے ڈبوں کے اندر سے 6 کلو چرس برآمد ہوئی۔
6
لانڈھی گلشن بونیر کے علاقے میں گھر میں گھس کر 2نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا۔ لانڈھی کے علاقے گلشن بونیر میں واقع ایک گھر میں داخل ہوکر 2نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک خاتون کو قتل کردیا، جس کی شناخت 34 سالہ رضیہ زوجہ ثنا اللہ سے ہوئی ۔ خاتون کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ایس ایچ او نے بتایا کہ مقتولہ کی12 سالہ بیٹی نےپولیس کو ابتدائی معلومات میں بتایا کہ میں نے گھر میں 2نامعلوم افراد کو دیکھا جنہوں نے فائرنگ کرکے میری والدہ کو قتل کردیا۔ مقتولہ کا شوہر چوکیدار ہے اور اس کے 2بچے ہیں جب کہ مقتولہ کا آبائی تعلق محسود قبیلہ وزیرستان سے ہے۔پولیس نے مختلف پہلوؤں کو پیش نظر رکھتے ہوئے قتل کے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
7
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شہرام تراکہی نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کی حکومت پر لوگ ہنس رہے ہیں، سائفر سازش تھا، انصاف پاکستان کی عدالتوں سے چاہیے۔ افسوس ناک ہے ملک میں قانون اور آئین نام کی کوئی چیز نہیں رہی، دہشت گردی کی دفعات ارکان اسمبلی پر لگ رہی ہے، ہمارے حوصلے بلند ہے، آئین اور قانون کی بالا دستی کے لیے تحریک جاری رہے گی۔عالمی سطح پر پاکستان کی حکومت پر لوگ ہنس رہے ہیں، مذاکرات کی کمیٹی تو بن گئی، اب دیکھتے ہیں حکومت کتنی سنجیدہ ہے، لوگوںں کی نظریں اس مذکراتی کمٹی پر ہے، ہمیں انصاف پاکستان کی عدالتوں سے انصاف چاہیے، جو سائفر آیاُ تھا وہ سازش تھی، اس کی مذمت کرتے ہیں۔ امریکا ہو یا ہھر جو بھی ملک انسانی حقوق کی بات کرتا ہے ہم اسکا خیر مقدم کرتے ہیں،عدالت کو سو موٹو لے کر تمام معاملات پر ایکشن لینا چاہئیے، تمام اداروں کو اپنی حدود کے اندر رہ کر کام کرنا ہو گا۔پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو
8
پاکستان کی افغانستان میں ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی، متعدد دہشت گرد ہلاک,غیرملکی خبرایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی عہدیداروں نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کارروائی پاکستان کی سرحد سے متصل افغان صوبے پکتیکا کے پہاڑی علاقوں میں کی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کارروائی کے حوالے سے یہ واضح نہیں ہے کہ آیا پاکستانی جنگی طیاروں نے افغانستان کے اندر جا کر کارروائی کی اور آپریشن کیسے شروع کیا گیا تھا۔پاک فوج کی جانب سے اس واقعے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں پر پاکستان کی جانب سے رواں بس مارچ کے بعد اس طرح کا یہ دوسرا حملہ ہے جب پاکستان نے کہا تھا کہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر افغانستان کے اندر کارروائی کی گئی۔
9
لاہور ہائیکورٹ؛ سرما تعطیلات کے پہلے ہفتے کیلیے 5 ڈویژن اور 15 سنگل بینچز تشکیل,ہائی کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگیا ہے اور پرنسپل سیٹ پر موسم سرما کی تعطیلات کے پہلے ہفتے کے ججز روسٹر پر عمل آج سے شروع ہوگیا ہے۔ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل سید شبیر حسین شاہ نے روسٹر جاری کردیا، جس کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات کے پہلے ہفتے میں اپیلوں کی سماعت کے لیے 5 ڈویژن بینچ جب کہ اہم اور فوری نوعیت کے کیسز کی سماعت کے لیے 15 سنگل بینچز تشکیل دیے گئے ہیں۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ بطور سنگل بینچ کیسز کی سماعت کریں گی۔ روسٹر کے مطابق قائمقام چیف جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ فوجداری اپیلوں پر سماعت کرے گا ۔ اسی طرح جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں 2رکنی بینچ سول اپیلوں پر سماعت کرے گا جب کہ جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ فوجداری اپیلوں پر سماعت کرے گا ۔ان کے علاوہ جسٹس فیصل زمان خان کی سربراہی میں 2رکنی بینچ سول اپیلوں پر سماعت کرے گا ۔ جسٹس محمد وحید خان کی سربراہی میں 2رکنی بینچ فوجداری اپیلوں پر سماعت کرے گا ۔
10
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے اہم اقدام کرتے ہوئے جیل میں قیدیوں کے پی سی او فون سروس استعمال کے بارے میں اصول و ضوابط جاری کر دیے۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قیدیوں کو عزیز و اقارب اور وکلاء سے رابطے کیلئے آڈیو، ویڈیو کال کی سہولت دی گئی ہے، قیدی پیر تا ہفتہ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک پی سی او استعمال کر سکتے ہیں، جیل سپرنٹنڈنٹ تمام اسیران کو پی سی او سہولت فراہم کرنے کیلئے ہفتہ وار شیڈول جاری کریگا۔ہر قیدی رابطے کیلئے زیادہ سے زیادہ 5 فون نمبر سسٹم میں رجسٹر کروا سکتا ہے، قیدی کو صرف خونی رشتہ داروں، اہلیہ اور لیگل کونسل سے رابطے کی اجازت ہے، سسٹم آپریٹر قیدی کی درخواست پر اُسی دن سپرٹنڈنٹ جیل سے تصدیق کے بعد پی سی او کی سہولت فراہم کریگا، دہشتگردی اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث مجرمان کے علاوہ تمام قیدیوں کو پی سی او استعمال کی اجازت ہے۔
11
باکسنگ ڈے ٹیسٹ؛ ویرات کوہلی نوجوان آسٹریلوی بلے باز سے الجھ پڑے، سخت تنقید کا سامنا,میلبرن میں جاری چوتھے اور آخری ٹیسٹ کے آغاز پر 19 سالہ آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس نے غیر معمولی بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی بولر جسپریت بمرا کی دھلائی کر دی۔میچ کے 10ویں اوور کے اختتام پر ویرات کوہلی اور سیم کونسٹاس کے آپس میں کندھے ٹکرا گئے جس پر دونوں کے درمیان تکرار ہوئی تاہم عثمان خواجہ اور امپائرز نے بیچ بچاؤ کروا دیا۔
12
پاکستان ریڈ بال سے بھی پروٹیز کا شکار کرنے کے لیے تیار، پہلا ٹیسٹ میچ آج ہوگا.پاکستان کا پروٹیز دیس میں ریکارڈ کافی مایوس کن ہے، اس نے یہاں پر 15 ٹیسٹ میچز کھیلے اور ان میں سے صرف 2 میں کامیابی حاصل کی ہے، آخری مرتبہ پاکستان نے جنوبی افریقا میں کوئی ٹیسٹ میچ 18 برس قبل جیتا تھا جبکہ ایشیا سے باہر گرین کیپس نے 2021 کے دورہ ویسٹ انڈیز کے بعد کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا۔ایک روزہ سیریز میں شاندار کارکردگی کے بعد پاکستانی ٹیم کے حوصلے کافی بلند اور وہ محدود اوورز فارم کو طویل فارمیٹ میں بھی برقرار رکھنے کی خواہاں ہے۔پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کے ارکان 13 دسمبر کو جنوبی افریقا پہنچے تاکہ اچھی تیاری اور مقامی حالات سے ہم آہنگ ہو سکیں۔


