1
کرم میں امن کے امکانات روشن، جرگہ میں آج فیصلہ ہونے کا قوی امکان,صوبہ خیبرپختونخوا میں بے امنی سے دوچار ضلع کرم میں قیام امن کے لیے ہونے والا گرینڈ امن جرگہ کامیاب مذاکرات کے تحریری امن معاہدے کے مرحلے تک پہنچ گیا ہے۔ضلع کُرم کے حوالے سے کوہاٹ میں آج دوبارہ فریقین میں جرگہ ہو گا۔ جرگہ میں آج فیصلہ ہونے کا قوی امکان ہے۔۔ اپر کرم اور پارا چنار کے عمائدین نے میں شاہرہ کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔
2
اسرائیلی فوج کا مقامی ٹی وی چینل کی گاڑی پر حملہ، 5 صحافی شہید,عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے نصیرات کیمپ میں واقع الاودا اسپتال میں کوریج کرنیوالی القدس ٹی وی چینل کی وین پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 صحافیوں سمیت کم سے کم 10 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق حملے کے بعد براڈ کاسٹنگ وین میں آگ بھڑک اٹھی اور گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جس براڈ کاسٹنگ وین پر حملہ کیا اس پر واضح طور پر انگریزی زبان میں پریس کے الفاظ درج تھے۔
3
قازقستان میں آذربائیجان کے جہاز کےملبے پردھاتی ٹکڑوں کے متعدد نشانوں نے معاملہ مشکوک بنا دیا،آذربائیجان ایئرلئن نے تحقیقات مکمل ہونے تک روس کے لیے فلائیٹ آپریشن معطل کر دیا ۔حادثے میں اڑتیس افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ۔ قازق حکام کا کہنا ہے طیارے میں سوار انتیس افراد زندہ بچ گئے جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔گزشتہ روز آذر بائیجان کا مسافر طیارہ قازقستان ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں 39 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوئے ہیں۔
4
پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج کھیلا جائے گا.اسکواڈکی باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے تیاریاں مکمل ہوگئیں،کھلاڑیوں نےبیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی جم کرپریکٹس کی،قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ یہاں کی کنڈیشن فاسٹ بولرز اور بیٹرز کیلئے سازگار ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان چار فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گا۔
5
انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آج بھی برقرار ہے۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 7 پیسے سستا ہو گیا، انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے40 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔ گزشتہ کاروباری روز ڈالر 10 پیسے سستا ہوا تھا اور انٹربینک میں 278 روپے 47 پیسے پر بند ہو ا تھا۔


