1
جنوبی افریقا کیخلاف پہلا ٹیسٹ، کھانے کے وقفے تک پاکستان کے 4 وکٹوں پر 88 رنز،پاکستان اور جنوبی افریقا کیخلاف پہلا ٹیسٹ سنچورین میں کھیلا جارہا ہے، جس میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کا فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے کپتان شان مسعود اور صائم ایوب نے اوپننگ کی۔مہمان ٹیم نے کھانے کے وقفے تک 4 وکٹوں پر 88 رنز بنائے، شان مسعود 17، صائم ایوب 14، بابر اعظم 4 اور سعود شکیل 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کامران غلام 23 اور محمد رضوان 10 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔جنوبی افریقا کی جانب سے ڈین پیٹرسن اور کوربن بوش نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
2
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستانی ایئراسٹرائیک میں دہشت گردوں کو مارا گیا، ایئراسٹرائیک میں بچوں کی ہلاکتوں سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔پاکستان نے ٹھوس شواہد اور آپریشن بیسڈ کارروائی کی، دہشتگردی ایک مشترکہ چیلنج ہےجس سےافغانستان کوبھی مل کرلڑنا ہو گا۔ پاکستان افغانستان کی خود مختاری کا احترام کرتا ہے۔ تمام آپریشنز مہارت اورمکمل مصدقہ انٹیلیجینس بنیاد پرکیے جاتے ہیں۔ افغان حکام تمام معاملات سے باخبرہیں، پاکستان افغانستان کےساتھ تمام معاملات بطور خاص سیکیورٹی،ٹریڈ پرمکمل بات چیت کرتا ہے، ٹی ٹی پی کی پناہ گاہیں پاکستان میں بدامنی کی ذمہ دار ہیں، پاکستان فورسز اپنی سرحدوں کی حفاظت پر مامور ہیں۔انہوں نے کہا کہ چاہتےہیں افغانستان کے ساتھ سیکیورٹی تجارت اور دیگرشعبوں میں تعاون بڑھائیں، افغانستان کے ساتھ بارڈر پر مسائل رہے افغان حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ای سی او اورایس سی او پاکستان کیلئے خاص اہمیت رکھتے ہیں، امریکہ کے ساتھ اپنی تعلقات جاری رکھیں گے، یورپ میں اپنے پارٹنرز کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔
3
عوام کی سلامتی اورمستحکم معیشت کی خاطراسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،15 دسمبر سے 22 دسمبر کے دوران ملک بھر سے 4386 سگریٹ کے سٹاکس، 52کپڑے کے تھان اور 1.95ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوایکم ستمبر 2023 سے اب تک ملک بھر سے 13471.5میٹرک ٹن کھاد، 3,792.13میٹرک ٹن آٹا،35,134.61 میٹرک ٹن چینی، 4,407,619 سگریٹ کے سٹاکس، 158,000کپڑے کے تھان اور21.62ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوچکا ہے
4
ملک میں سالانہ ٹیکس گیپ 7 ہزار ایک سو ارب روپے تک پہنچ گیا۔چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کہتے ہیں ایک لاکھ 69 ہزار نان فائلرز کو نوٹس بھجوائے گئے جن میں سے 38 ہزار نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرا دئیے۔ بتایا ہماری ساری توجہ آمدن کے حساب سے اوپر کے 5 فیصد افراد پر ہے۔چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی وفاقی اور وزیر مملکت خزانہ کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہمارے پاس ایک نمبر آیا وہ نوے ہزار کا نمبر تھا جن کو ہم نے نوٹس جاری کیے کہ آپ گوشوارے جمع کرائیں۔ ان میں سے 38 ہزار نے گوشوارے جمع کرا دئیے۔
5
پاکستان کوسٹ گارڈز کی تازہ کارروائی، 151 تارکین وطن گرفتار،گرفتار تمام افراد بغیر کسی قانونی دستاویزات اور راہ داری کے غیرقانونی طریقے سے سفر کر رہے تھے ۔ ابتدائی تفتیش کے بعد تمام افراد کو مزید تفتیش اور دیگر قانونی کاروائیوں کے لیے ایف آئی اے حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
6
کراچی بار کونسل نے بھی 26ویں آئینی تریم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔کراچی بار کونسل نے بھی 26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے اسے کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی۔کراچی بارکونسل کا اپنی درخواست میں کہنا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے تحت بنائے گئے آئینی بینچز اور فیصلے بھی ختم کئے جائیں۔کراچی بار کونسل نے درخواست میں چاروں صوبوں، وفاق، الیکشن کمیشن، اسپیکر قومی اسمبلی اور دیگر کو فریق بنایا ہے۔
7
پاکستان ریلوے کا لاہور سے کراچی کیلئے جدید نئی ٹرین چلانے کا فیصلہ، یہ ٹرین اسلام آباد اور کراچی کے درمیان براستہ لاہور چلنے والی گرین لائن ایکسپریس کی طرز پر چلائی جائے گی۔اے پی پی کے مطابق وزارت ریلوے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ نئی ٹرین سروس کا بنیادی ہدف مسافروں کو جدید سہولیات اور سفر کا بہتر تجربہ فراہم کرنا ہے۔ فی الحال متعلقہ محکموں کی ٹیمیں اس جدید ٹرین کے آغاز کی تیاریوں پر کام کررہی ہیں، نئی ایکسپریس ٹرین جنوری 2025ء کے آخر تک شروع ہونے کی امید ہے۔