کراچی(ای پی آئی)بلوچستان میں بارشوں کے بعد کراچی میں تیز ٹھنڈی گرد آلود ہوائوں کے جھکڑ چلنا شروع ہوگئے۔

شہر میں 2 روز بعد سردی پھر سے لوٹ آئی، صبح سویرے دفاتر اور سکول جانے والوں نے سوئٹروں کے ساتھ جیکٹس بھی پہن لیں۔کراچی میں گرد کے باعث حدد نگاہ ایک کلومیٹر رہ گئی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 25 فیصد ہے۔دوسری جانب شمالی بلوچستان میں مغربی سسٹم کمزور ہوگیا ، برفباری کا سلسلہ تھم جانے کے باوجود ریکارڈ توڑ سردی برقرار ہے۔