1
گورنر پختونخوا نے یونیورسٹیز ترمیمی بل اعتراض لگاکر واپس بھیجوا دیا۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے ترمیمی بل واپس بھجواتے ہوئے لکھا کہ آئین کے آرٹیکل 115(5) کےتحت بل کوبشمول سرٹیفکیٹس بطور منی بل منظوری کیلئے بجھوایا گیا ہے۔گورنر کے پی کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 115(1) کے مطابق یونیورسٹیز ترمیمی بل منی بل کے دائرہ کار پر پورا نہیں اترتا، یونیورسٹیز ترمیمی بل کا تعین کیا جائے کہ یہ منی بل ہے یا نہیں۔
2
ٹیکس نہ دینے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، چیئرمین ایف بی آر کا دو ٹوک اعلان،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر مملکت علی پرویز ملک اور چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ ہم نے ایک لاکھ 90 ہزار افراد کو نوٹس دیے، 38 ہزارافراد نے 37کروڑ 70 لاکھ ٹیکس ریٹرن جمع کرایا، جنہوں نے ریٹرن جمع نہیں کرایا ٹیکس نہیں دیا ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔
3
انسداد دہشتگردی عدالت نے علی امین کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی۔عدالت نے تھانہ حسن ابدال میں درج گھیراؤ جلاؤ کے مقدمے میں مسلسل غیر حاضری پر علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی۔عدالت نے وزیر اعلیٰ کو 21 جنوری 2025 تک عدالت میں پیش ہونےکا حکم دیتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور پیش نہ ہوئے تو اشتہاری قرار دیے جائیں گے۔
4
26 نومبر احتجاج، بشریٰ بی بی کی 4 مقدمات میں عبوری ریلیف مل گیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمات میں نامزد عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 13 جنوری تک توسیع کر دی۔پی ٹی آئی کے 26 نومبر کے احتجاج پر بشریٰ بی بی کے خلاف درج مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت ڈیوٹی جج شبیر بھٹی نے کی۔
5
ہم اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے، نئی نسل عہد کرے کہ کشمیر کو آزاد کرائیں گے، ہمارا نہ ٹوٹنے والا رشتہ ہے ہم ثابت کریں گے کہ قائد کا خواب صرف خواب نہیں تھا، کشمیر کی آدھی سے زیادہ آبادی نوجوانوں پر محیط ہے، نوجوان اپنی آواز بلند کر کے اپنا پیغام دنیا تک پہنچا سکتے ہیں۔معیشت کا انداز دنیا بھر میں بدل چکا ہے، کشمیر کے عوام کو مصنوعی ذہانت، جدید ٹیکنالوجی کی طرف لیکر جانا ہے، پورے آزاد کشمیر کے لوگ ہمارے مجاہد ہیں، ہمیں ان کو ہر طرح سے سہولیات مہیا کرنی ہیں، کشمیر میں سرمایہ کاری روکنے کے لیے دہشتگردی مغربی سرحدوں سے آتی ہے جس میں بھارت کا اہم کردار ہے۔کشمیر کے حوالے سے پاکستانی سیاسی جماعتوں میں شعور نہ ہونے کے برابر ہے، پاکستان کی ہر سیاسی جماعت کو مسئلہ کشمیر اپنے منشور کا حصہ بنانا چاہیے،اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کے زیر اہتمام یوتھ فورم فار کشمیر کانفرنس سے سابق صدر آزاد کشمیر و امریکا میں سابق پاکستانی سفیر مسعود خان کاخطاب۔