1
فوجی عدالتوں سے 9 مئی کے مزید ملزمان کو سزاؤں پر چیئرمین پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا۔ کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے جب کہ سپریم کورٹ کو چاہیے کہ ملٹری ٹرائل سے متعلق کیس کا جلد فیصلے کرے۔ ان سزاؤں کے خلاف اپیلیں دائر کریں گے جب کہ انفرادی طور پر بھی ان سزاؤں کے خلاف اپیلیں دائر ہوں گی۔
2
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشت گرد گروپوں سے پاکستان کو خطرہ لاحق ہے۔ سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں، افغانستان میں موجود دہشتگرد گروپوں سے پاکستان کو خطرہ لاحق ہے، اپنے عوام کے تحفظ کے لیے پُر عزم ہیں، انسداد دہشتگردی آپریشن انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر احتیاط سے منتخب کیے جاتے ہیں، ترجیح ہے کہ مسائل بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کریں۔اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کااظہار خیال۔
3
ٹیکس نہ دینے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، چیئرمین ایف بی آر کا دو ٹوک اعلان،ہم نے ایک لاکھ 90 ہزار افراد کو نوٹس دیے، 38 ہزارافراد نے 37کروڑ 70 لاکھ ٹیکس ریٹرن جمع کرایا، جنہوں نے ریٹرن جمع نہیں کرایا ٹیکس نہیں دیا ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔ ٹیکس وصولی میں ٹیکنالوجی بہت اہم ہے، ٹیکس چوری روکنے کے لیے نظام میں شفافیت لانا ہوگی، ایف بی آر کی ٹیکس وصولی میں انسانی مداخلت کم کی جا رہی ہے۔چئیرمین ایف بی آر کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس۔
4
پہلا ٹیسٹ: جنوبی افریقا کیخلاف پاکستان کی پاکستانی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار،جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور چائے کے وقفے تک پاکستان نے 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 209 رنز بنالیے ہیں۔قومی ٹیم کے اوپنر کپتان شان مسعود 17، صائم ایوب 14، بابر اعظم 4 اور سعود شکیل 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ کامران غلام 54 اورمحمد رضوان 27 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔سلمان آغا 18 رنز بناسکے، عامر جمال نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باوما نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ ہم اس سیریز کو جیتنے پر فوکس کررہے ہیں۔
5
کراچی میں جائیداد کیلئے باپ کو قتل کرنیوالا سفاک بیٹا گرفتار، پی آئی بی سے پولیس نے باپ کے قتل میں ملوث بیٹے کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم نے 20 اگست 2024 کو اپنے دوست کے ساتھ مل کراپنے والد عبدالغنی کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث ساتھی ملزم شبیر کو گرفتار کرلیا تھا تاہم واردات کے بعد سے مرکزی ملزم فرار تھا۔