1
پی ٹی آئی نے مذاکرات کے مثبت نتائج کیلئے 31 جنوری کی ڈیڈ لائن دیدی۔ پاکستان تحریک انصاف 31 جنوری تک مذاکرات منطقی انجام تک پہنچانا چاہتی ہے اور مذاکراتی کمیٹی 2 جنوری کو حکومتی کمیٹی سے ملاقات کر کے آگاہ کرے گی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور پر بانی پی ٹی آئی نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔صاحبزادہ حامد رضا کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو۔
2
پاکستان سپر لیگ کے سیزن 10 کیلئے تیاریاں عروج پر ہیں اور غیر ملکی کھلاڑیوں نے سائن اپ بھی کرنا شروع کر دیا ہے، اسی سلسلے میں اب ایک اور دنیائے کرکٹ کے بڑے نام نے ٹورنامنٹ کیلئے اپنی رضامندی ظاہر کر دی ہے ۔ بنگلہ دیش کے آل راونڈر شکیب الحسن نے پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کیلئے سائن اپ کر لیاہے ، پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ کیلئے 11 جنوری کی تاریخ کو منتخب کیا گیاہے ۔
3
قائمہ کمیٹی خزانہ نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 متفقہ طور پر منظور کرلیا۔جمعرات کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ہے جبکہ بل میں فائلرز کو اہل اور نان فائلرز کو نااہل کا درجہ دیا گیا ہے۔بل کے تحت نان فائلرز کے ساتھ ساتھ اصل آمدن اور اثاثے چھپانے والے فائلرز بھی زد میں آئیں گے جبکہ شاہانہ طرز زندگی کے حامل کم آمدن ظاہر کرنے والے بھی گرفت سے بچ نہ پائیں گے۔ظاہر کردہ آمدن سے زیادہ مالیت کی پراپرٹی اور گاڑی خریدنے یا سرمایہ کاری سے پہلے ذرائع آمدن ثابت کرنا ہوں گے۔
4
بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات خوش آئند ہیں ۔ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبد القیوم کی کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس ،کہا پوری دنیا کو اخلاقیات کا درس دینے والے امریکہ کو بھارت کے میزائل پروگرام پر کوئی اعتراض نہیں ہے ۔ ہمارے میزائلوں سے امریکہ کو نہیں اصل میں اسرائیل کو خطرہ ہے۔چین کو سی پیک کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے، پاکستان دنیا بھر سے سب سے کم اپنے افواج ہر خرچ کرتا ہے اور پاک فوج کا دنیا بھر میں آٹھواں نمبر ہے۔
5
توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت بغیر کارروائی 30 دسمبر تک ملتوی،اڈیالہ جیل راولپنڈی میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت وکلا صفائی کی عدم حاضری کے باعث بنا کارروائی 30 دسمبر تک ملتوی ہوگئی جبکہ بشریٰ بی بی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد سے 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات میں 13 جنوری تک عبوری ضمانت مل گئی۔اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی جس کے دوران ملزمان بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی تو عدالت میں موجود تھے لیکن سلمان صفدر سمیت وکلا صفائی پیش نہیں ہوئے ۔وکلاء صفائی کی ذاتی مصروفیات کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی ۔عدالت نے استغاثہ کے گواہوں کے بیان قلمبند کئے بغیر کیس کی سماعت پیر 30 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔
6
لاہور ہائیکورٹ نے خاتون انسانی سمگلر کی ضمانت خارج کر دی۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس طارق ندیم نے درخواست ضمانت کی درخواست پر سماعت کی ۔ ملزمہ کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ ملزمہ کے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا ملزمہ نے مدعی کو رقم واپس کرنے کی یقین دھانی کروائی تھی ، مدعی نے آٹھ لاکھ روپے وصول کرنے کے باوجود ایف آئی اے میں مقدمہ درج کروا دیا ۔
لہذا عدالت ملزمہ کی درخواست ضمانت منظور کر کے ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکنے کا حکم دے۔ ملزمہ وصول کی گئی رقم واپس نہیں کر رہی ملزمہ کی گوجرانولہ کی ماتحت عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہو چکی ہے لہذا عدالت ملزمہ کی درخواست ضمانت خارج کرئےجسٹس طارق ندیم نبےبیرون ملک بھجوانے ک جھانسہ دے کر پیسے بٹورنے والی خاتون انسانی سمگلر کی ضمانت خارج کر دی۔